RY MEDIA TALKS

معاملہ 20 کرورڑ سے زائد سگریٹ اور گٹکے کی اسمگلنگ کا

پاک افغان ماس ٹرانزٹ کی آڑ میں کروڑوں روپےمالیت کے

سگریٹ اور بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی (رپورٹ روبینہ یاسمین)

کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کو

کراچی میں گزشتہ دنوں افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں 20 کرورڑ سے زائد ضبط کی جانے والی

سگریٹ اور گٹکے کی اسمگلنگ کے حوالے سے تففصیلی رپورٹ بھیج دی گئی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے ایس ایس یو کے دستے نے

باہمی تعاون سے 25 ستمبر کو خفیہ اطلاع پربولٹن مارکیٹ کے ایک گودام میں چھاپہ مار اسمگل شدہ گریسٹس کے 403 کارٹن اور 1.4 میٹرک ٹن اسمگل شدہ گٹکا قبضے میں لیا تھا

مزکورہ اشیا جن کی مالیت 20کرورڑ سے زائد ہے اسمگلنگ کی غر ض سے ذخیرہ کی گئی تھیں

بعد ازاں اسمگلرز کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑا تھا

اس کیس میں اسمگلرز کے گودام کی سر پرستی میں

سرکاری افسران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں،کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کلکٹریٹ کے مطابق

:یہ بھی پڑھیں

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری پاکستان سے ملک بدر

ضلع مستونگ میں دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان

افغان ٹرانزٹ 20 کرورڑ سے زائد سگریٹ کی اسمگلنگ کا معاملہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مزکوزہ گودام منظم اور بڑے نیٹ ورک کے ہیں

ان کا دائرہ کار افغانستان تک پھیلا ہوا ہے

اسمگلرز نے افغانستان میں سگریٹ کمپنیوں سے باقاعدہ ایجنسی کھولنے کا لائسنس حاصل کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں موجود ا سمگلرز مافیا

گزشتہ برسوں سے اب تک معروف برانڈز کے اربوں روپے مالیت کے سگریٹ

افغان ٹرانزٹ کے نام پر در آمد کرچکے ہیں۔

Exit mobile version