September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
معرکہ حق کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

معرکہ حق کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

محکمہ توانائی ایس ٹی ڈی سی ڈپارٹمنٹ میں وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے

کیک کاٹ کر یوم آزادی اور معرکہ حق تقریب کا افتتاح کردیا

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایس ٹی ڈی سی کے زہر اہتمام محکمہ توانائی کے دفتر میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اگست کا مہینہ ہمیں پاکستان بنانے والوں اور اس کی حفاظت کی خاطر شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ معرکہ حق میں ہماری بہادرافواج نے جس جرات، شجاعت اور بہادری کا ثبوت دیا اس نے ناصرف ملک کا نام روشن ہوا بلکہ پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ پوری پاکستانی قوم کو یہ احساس ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر ملک ہے اور اس کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔

تقریب کے میزبان سی ای او ایس ٹی ڈی سی سلیم شیخ، سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مشتاق سومرو، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس ای پی محفوظ احمد قاضی، سندھ ٹرانسمیشن ڈسپیج کمپنی کے سیکریٹری عمر نواز شیخ، سی ایف او سجاد احمد جونیجو اور سینئر جی ایم ٹیکنکل طارق سعید تھے جبکہ اس موقع پر دیگر افسران بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاستِ پاکستان میں دہشت گردی اور کثیرالجہتی حکمت عملی کا اثر ؟

وزیر توانائی ناصر شاہ نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو کیک کھلا کر مبارکباد پیش کی جبکہ ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ کی جانب سے تقریب میں بیچز بھی تقسیم کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×