September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
منگولیا میں 20 لاکھ جانور ہلاک

منگولیا میں 20 لاکھ جانور ہلاک

رواں سال شدید سردی کے باعث منگولیا میں 20 لاکھ جانور

بھوک اور تھکن کے باعث ہلاک ہوگئے۔

وزارت زراعت، منگولیا

رپورٹ: روبینہ یاسمین

منگولیا میں دسمبر سے مارچ تک سرد موسم ہوتا ہے اس دوران ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت

منفی 50 ڈگری تک گر جاتا ہے لیکن رواں سال 2024 میں شدید برفباری کی وجہ سے منگولیامیں

سردی کے گزشتہ کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

منگولیا  کی وزارت زراعت کے حکام نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ملک میں جاری

حالیہ سرد موسم کی وجہ سے سیزن 2024 میں 20 لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے مویشیوں کی

بھوک اور تھکن کے باعث موت ہو گئی ہے۔

منگولین موسمیاتی تبدیلی کے ایک ایسے مسئلے سے دوچار ہیں جس کی روک تھام ان کے اختیار سے باہر ہے۔

منگولین ادارہ شماریات کے مطابق، منگولیا میں 2023 تک مویشیوں کی کل تعداد 6 کروڑ 47 لاکھ سے

زائد تھی جن میں بھیڑ، بکریاں، گھوڑے، گائے وغیرہ شامل ہیں۔

کے نام سے جانا جاتا ہے “Dzud”میڈیا رپورٹ کے مطابق منگولیا میں انتہائی سرد موسم کو

ڈزڈ مقامی منگول اصطلاح ہے جب موسم گرما میں خشک سالی کے بعد بہت سخت سردی آتی ہے۔

منگولیا میں 20 لاکھ جانور ہلاک

عام طور پر انتہائی سرد موسم کے نتیجے میں

منگولیا میں کثیر تعداد میں مویشیوں کی موت

واقع ہوتی ہے۔

اس سال 2024 میں موسم گرما کے دوران منگولیا میں شدید خشک سالی آئی اور گھاس کی پیداوار میں

خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ اب، منگولیا تقریباً ناقابل تصور سردی کی لپیٹ میں ہے۔

درجہ حرارت دن میں -28 ڈگری سیلسیس (-18 F) اور رات میں -40 ڈگری (سیلسیس اور فارن ہائیٹ) تک کم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 22-23 کے دوران بھی منگولیا میں منجمد موسم سرما کے باعث 44 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے تھے۔

منگولیا میں 20 لاکھ جانور ہلاک

سخت موسم سرما کا دیہی باشندوں اور خانہ بدوشوں کی مستقبل کی زندگیوں پر تباہ کن اثرات رونما ہوتے ہیں۔

یہ ڈزڈ کا وقت ہے۔ اور جب منگولیا میں ڈزڈ لگتی ہے تو مویشی مر جاتے ہیں۔ جب مویشی مر جاتے ہیں تو منگولین چرواہے اپنی روزی روٹی کھو دیتے ہیں۔

کے موسم سرما میں لاکھوں مویشی مر گئے اور دسیوں ہزار خاندان اپنی Dzud year 2009-2010

روزی روٹی سے محروم ہو گئے۔ منگولیا کے کیپٹل سٹی اولان بطار کی طرف بڑے پیمانے پر ہجرت ہوئی

جہاں لوگ شہر سے باہر کچی آبادیوں میں جمع ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ہر طرح کے مسائل نے جنم لیا۔

ریڈ کراس نے کہا کہ ’’بڑے پیمانے پر شہروں کی طرف نقل مکانی جس کے نتیجے میں گلہ بانوں میں روزی

روٹی کے ضیاع نے شہری سماجی مسائل جیسے کہ بے روزگاری، جرائم، شراب نوشی، گھریلو تشدد اور

انتہائی غربت کو بڑھا دیا ہے،‘‘۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مطابق، منگولیا میں اوسط درجہ

حرارت میں پچھلے ستر سالوں میں 2.14 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ عالمی اوسط سے تقریباً تین

گنازیادہ ہے۔ اس کے باوجود، ملک خود عالمی کاربن کے اخراج کی ایک چھوٹی سی مقدار کا ذمہ دار ہے۔

منگولیا میں 20 لاکھ جانور ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ منگولیا میں خشک سالی کی وجہ سے رواں سال2024میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×