کسٹمز انٹیلیجنس نےماڑی پورباکس بے روڈ کے قریب ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 2 پر قائم نیشنل گڈز کمپنی کے گودام سے6ٹرکوں سے بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا
کراچی: کسٹمز انٹیلیجنس نے ماڑی پور میں نیشنل گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے گودام میں 6 ٹرکوں پر بھاری مالیت کا اسمگل شدہ سامان چھپایا ہوا تھا
جسے منظم کاروائی کے بعد ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیاگیاہے
تفصیلات کے مطابق ماڑی باکس بے روڈ کے قریب ٹرک اڈہ گیٹ نمبر 2 کے قریب قائم نیشنل گڈز کمپنی کے گودام نمبر 4 پر ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویٹیگیشن کی ٹیم نے ڈائریکٹر انجینئر حبیب کی ہدایت پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان ضبط کیا
کسٹمز حکام کا کہنا ہے، بر آمد کئے گئےسامان میں بادام، پستہ، زیرہ، ثابت دھنیا اور دیگر نان کسٹم پیڈ اشیاء شامل ہیں
جبکہ بر آمد ہونے والا سامان 6 ٹرکوں پر مشتمل ہے
کسٹمز حکام کے مطابق گودام پر چھاپہ انٹیلی جنس ایجنسی اور پولیس کی مدد سے مارا گیا