September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پاکستانی طلبہ اٹلی کیوں جارہے ہیں؟

پاکستانی طلبہ اٹلی کیوں جارہے ہیں؟

فی الوقت سندھ اور بلوچستان کے 600 طلبہ اٹلی میں

گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹر ڈگری پروگرام میں

تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: اٹلی کی اورینٹل یونیورسٹی آف نیپلز کے چانسلر پروفیسر رابرتو توتولی نے آئی بی اے کی دعوت پر کراچی کا دورہ کیا ہے۔

پروفیسر رابرتو توتولی کا دورہ کراچی کا مقصد پاکستان اور اٹلی کی جامعات کے درمیان اشتراک عمل کو فروغ دے کر دونوں ملکوں کے طلبہ کے وفود کے تبادلوں کے لیے مواقع مہیا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اورینٹل یونیورسٹی آف نیپلز کا کراچی یونیورسٹی کے ساتھ بھی اشتراک عمل کا معاہدہ 2022میں طے کیا جاچکا ہے جبکہ آئی بی اے کے ساتھ بھی طویل مدتی شراکت داری جاری ہے۔

کراچی کا دورہ کرنے والے پروفیسر توتولی عربک اسٹڈیز، اسلامک تاریخ اور عربک قرانی خطاطی میں مہارت رکھتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اورینٹل یونیورسٹی میں اردو زبان اور ثقافت کا ڈپارٹمنٹ بھی قائم ہے ۔

نے بھی آئی بی اے اور کراچی یونیورسٹی Danilo Giurdanella اطالوی پروفیسر کے ہمراہ قونصل جنرل اٹلی

کے وائس چانسلرز سے ملاقات کرکے تعاون اور اشتراک عمل کے ممکنہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

کراچی میں قائم اطالوی قونصل خانے کے مطابق، سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے اٹلی جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

لگ بھگ سندھ اور بلوچستان کے 600 طلبہ، اٹلی میں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹر ڈگری پروگرام میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

پورٹل طلبہ کی رہنمائی کے ساتھ اٹلی کی دیگر سرفہرست جامعات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ Univers italy

ہائر ایجوکیشن کا اطالوی نظام 144 انسٹی ٹیوشنز پر مشتمل ہے جن میں سے زیادہ تر پبلک سیکٹر جامعات ہیں۔

دنیا کی قدیم ترین جامعات میں بھی اٹلی کی چار جامعات شامل ہیں جن میں یونیورسٹی آف بلونیا (1088)، یونیورسٹی آف پاڈوا (1222)، فیڈریکو ٹو یونیورسٹی آف نیپلز (1224) اور یونیورسٹی آف سینا (1240)شامل ہیں۔

کراچی میں قائم اطالوی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اٹلی اعلی تعلیم کے سلسلے میں ایک مقبول مقام کے طور پر ابھرا ہے۔

ملک اٹلی میں تا حال پاکستانی طلباء کی آمد میں نمایاں اضافے کی بڑی وجہ اٹلی کی معروف یونیورسٹیوں کا انگریزی میں پڑھائے جانے والے ڈگری پروگرام پیش کرنا ہے ۔

: یہ بھی پڑھیں

ماں کی غذائیت کیلئے فنڈز میں اضافہ

افریقی ہاتھی ذبح اور گوشت تقسیم ہو گا

ماضی میں اطالوی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے درمیان نیچرل سائنسز، انجینئرنگ، میڈیسن اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں تبادلے ہوتے رہے ہیں جن میں اٹلی کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں پاکستان میں مصروف عمل رہی ہیں۔

پروفیسر توتولی کے کراچی کے دورے سے اٹلی میں موجود مختلف اور اہم شعبوں میں اکیڈمک اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کو فروغ ملنے کی امید ہے۔

کراچی میں قائم اطالوی قونصل خانے کا مقصد اٹلی کے ساتھ اردو زبان اور پاکستانی جامعات کے باہمی رشتہ کو بہتر بنانا ہے جس کے تحت سندھ میں اطالوی زبان اور اٹلی میں اردو زبان کو فروغ دیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×