بلیو ایل پی جی منصوبہ پاکستان میں توانائی کےشعبے میں
ایک انقلابی پروجیکٹ ہے جو معیار، سہولت، دسیتابی اور
ترسیل کے فوائد فراہم کرتا ہے
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں بلیو ایل پی جی متعارف کرادی ہے۔ پی ایس او نے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے اشتراک سے ”بلیو ایل پی جی“ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔
یہ منصوبہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تبدیلی لانے کا ایک انقلابی پروجیکٹ ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، گلگت بلتستان، ایمان شاہ اور پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید محمد طہٰ نے بطور مہمان خصوصی پروجیکٹ کی تعارفی تقریب میں شرکت کی۔
بلیو ایل پی جی پروجیکٹ معیار، سہولت اور دسیتابی کویقینی بناتے ہوئے صارفین کو ایل پی جی کی ترسیل سمیت متعدد فوائد فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔
اوگرا کے مطابق،یہ پروجیکٹ مسابقتی پرائس اسٹریٹجی کا حامل ہے جو آسان ا ور باسہولت آرڈرزاورترسیل کے ساتھ ایک بہترین کسٹمر تجربہ فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بلاول بھٹو زرداری کا مشن: سندھ کو بجلی اور پانی کی فراہمی ہے
پاکستان میں تین ہزار ذیابیطس کلینکس کا نیٹ ورک
اوگرا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین موبائل ایپ اور ویب پلیٹ فارم کے ذریعے بلیو ایل پی جی کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مصنوعات محفوظ، ہلکے وزن، اور جدید مرکب سلنڈرز میں دستیاب ہیں۔ اوگرا حکام کے مطابق، پی ایس اوکو ایک ملک گیر یوٹیلیٹی کمپنی بنانے کا مقصد ملک کی 100 فیصد آبادی کو توانائی تک رسائی دینا ہے۔