Site icon RY MEDIA TALKS

پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لئے کنٹرول روم فعال ہوگیا

محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے

ویب ڈیسک

پشاور: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق انتظامات اور واپسی کی نگرانی کے سلسلے میں محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ، کنٹرول روم آج سے 24 گھنٹوں فعال رہے گا اور یہاں پولیس، نادرا، ایف آئی اے، کمشنر افغان مہاجرین، پارسپورٹ اور سیکیورٹی فورسز حکام ڈیوٹی سرانجام دیں گے

علاوہ کنٹرول روم ازیں افغان مہاجرین کی واپسی اور انتظامات کی نگرانی کرے گا۔

: یہ بھی پڑ ھیں

پاکستان سے افغان مہاجرین کو لانے والی پہلی پرواز برطانیہ پہنچ گئی

افغانیوں کی وطن واپسی کا مسئلہ

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین سمیت غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کو ملک چھوڑ نے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2023 ہے۔

علاوہ ازیں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا چمن بارڈر کے راستے افغانستان واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس سلسلے میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے چمن بارڈر پر قائم سہولتی سینٹر بھی مکمل طور پر فعال ہے۔ 

نیز اس سینٹر سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کے باعزت اور ہموار انخلاء کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Exit mobile version