September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول مہنگا اور لائٹ ڈیزل سستا

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12

بجے سے ہوگا۔

ڈیسک رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا یے۔

نگران حکومت پاکستان نے نئی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ کیا جس میں پیٹرول اور مٹی کے تیل

کی قیمت بڑھانے اور لائٹ ڈیزل سستا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

مٹی کا تیل ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا گیا جس کے بعد نئی قیمت 190 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل آئل

کی نئی قیمت 170 روپے 30 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

: یہ بھی پڑھیں

بلدیہ عظمی کراچی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ پکڑا گیا

محکمہ موسمیات کی مون سون کی پیشنگوئی

نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری وزیر اعظم نے دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×