September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
چڑيا کا عالمی دن

چڑيا کا عالمی دن

ہر سال دنیا بھر میں 20 مارچ کو ’چڑیا کا عالمی دن’ منایا

جاتا ہے۔ کراچی کے شہری17مارچ کو شہر کے مضافات میں

چڑیا کی تلاش کریں گے۔

ویب ڈیسک رپورٹ

کراچی: ہر سال دنیا بھر میں 20 مارچ کو ’چڑیا کا عالمی دن‘ منایا جاتا ہے۔ اقوام عالم اس سال یہ دن ‘چڑیا

کو چہچانے کا موقع دیں۔ محکمہ جنگلی حیات سندھ کے کنزرویٹر مہر جاوید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں

رواں برس مارچ کا مہینہ ’ہم چڑیا سے پیار کرتے ہیں‘ کے عنوان سے منا رہے ہیں۔

مختلف ممالک میں2010 سےاس عالمی دن پر شہری مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں

اس دن کے منانے کا مقصد اپنے قریبی علاقوں میں چڑیا کو مخل کیے بنا مشاہدہ اور گنتی کرنا ہے۔

: یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہیڈیڈ مرلن کی کیپٹو بریڈنگ کیوں ضروری ہے


اس طرح کی سرگرمیوں سے اس ماحول و کسان دوست پرندے کے حوالے سے بات چیت اور ان کو لاحق

خطرات کو زیر بحث لاتے ہیں۔ کچھ ممالک میں ان سرگرمیوں کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

اس سال2024میں محکمہ جنگلی حیات سندھ اور جنگلی حیات کے شعبے میں لگاؤ رکھنے والے شوقین

فوٹوگرافرز کے گروپس نے مل کر مختلف علاقوں میں چڑیا کے مشاہدے اور گنتی کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔

عوامی دلچسپی کے پیش نظر اس سرگرمی میں حصہ لینے کے لیے ایک گوگل فارم جاری کیا گیا ہے جسے پر

کرکے کوئی بھی شہری اپنے علاقے میں انفرادی طور پر بھی حصہ لے سکتا ہے اور اپنے مشاہدات اسی گوگل

لنک پر آپ لوڈ کرسکتا ہے۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScdJpJJyyAqfi4UraCWifHoY7VFvIRmrf3Z_dhBzJTgyZiGNg/viewform?usp=sf_link

چڑيا کا عالمی دن

17 مارچ17کو کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں

کے گروپ چڑیا شماری کریں گے۔ جس کے نتائج 20 مارچ

کو جس کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

اس مہم کے دوران نظر آنے والی چڑیا کی ویڈیوز اور

تصاویر بنانے کے ساتھ انکی لوکیشن بھی نوٹ کی جائے گی۔

کراچی کے جن علاقوں میں چڑیا شماری کے لیے وائلڈ لائف فوٹوگرافرز، یونیورسٹی طلبہ، سماجی ورکرز اور

انفرادی دلچسپی رکھنے والے شہریوں پر مشتعمل گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں ان علاقوں میں کراچی کے ملیر

ٹاؤن کے میمن گوٹھ اور ملحقہ علاقے، گڈاپ ٹاؤن، بحریہ ٹائون، سٹیل ٹائون، ہل پارک، کڈنی ہلز، صدر

ڈیفینس، کلفٹن، لیاری، کورنگی، برنس روڈ، پاکستان چوک، این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی کے

علاقے شامل ہیں جہاں چڑیا کی تلاش و مشاہدہ کریں گے۔ اس سرگرمی میں عام شہریوں کو بھی شرکت

کی دعوت دی گئی ہے۔ حصہ لینے کے لیے خواہش مند عام شہری محکمہ جنگلی حیات سندھ کی جانب

سے جاری کردہ گوگل فارم پر کریں گے۔

چڑیا کی تلاش و مشاہدہ مہم کا آغاز صبح 8 سے 9بجے اور شام 5 سے 6بجے کے دوران مخصوص علاقوں

میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مشاہدات کے نتائج 20 مارچ 2024 کو جاری کیا جائیگا۔

سروے میں شمولیت کیلئے اس لنک پر کلک کر کے فارم بھرسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات

کو فراہم کردہ ای-میل ایڈریس پر سروے فارم جاری کر دیا جائے گا۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScdJpJJyyAqfi4UraCWifHoY7VFvIRmrf3Z_dhBzJTgyZiGNg/viewform?usp=sf_link

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×