September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ڈاکٹر روتھ فاؤ: جزام کے مریضوں کی ماں

ڈاکٹر روتھ فاؤ: جزام کے مریضوں کی ماں

پاکستان کی پارلیمان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم اور تمام رکن پارلیمنٹ کو

مبارکباد، پارلیمان جمہوریت کی مضبوط بنیاد اورعوام کی آواز ہے

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان کی پارلیمان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم اور تمام رکن پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان جمہوریت کی مضبوط بنیاد اور پاکستان کی کروڑوں عوام کی حقیقی آواز ہے ۔

وزیر توانائی نے کہا کہ 78 سال قبل وجود میں آنے والا یہ ادارہ عوام کے حقوق اورآئین کا ضامن ہے، جس نے ملک کی سیاسی، سماجی اور آئینی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ۔

ڈاکٹر روتھ فاؤ: جزام کے مریضوں کی ماں

ناصر حسین شاہ نے پارلیمان کی مضبوطی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا کے لیے جدوجہد کی ہے ۔

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر پارلیمان اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی میں جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلے گی

مرتضی وہاب کراچی کے گراؤنڈز میں دلچسپی کیوں لے رہے ہیں؟

دریں اثناء وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آٹھویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ انسانیت سے بے لوث محبت اور قربانی کی علامت تھیں ۔

انہوں نے نصف صدی سے زائد عرصہ پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دیں اور اپنی انتھک محنت سے پاکستان کو دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل کرایا جہاں جذام پر مکمل طور پر قابو پایا جا چکا ہے ۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کا قائم کردہ ادارہ “مار ی کولونی” اور دیگر منصوبے جذام فری پاکستان کے خواب کو حقیقت بنا چکے ہیں۔ ان کی انتھک محنت، عزم اور خدمت کی بدولت ہزاروں افراد صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ ڈاکٹر رتھ فاؤ کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور صحت کے شعبے میں عوام کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی ۔ پاکستان ڈاکٹر رتھ فاؤ کی ناقابلِ فراموش خدمات پر ہمیشہ فخر کرے گا اور ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

شہر کراچی کے میئربیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی ڈاکٹرروتھ فاؤ کی آٹھویں برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ انسانیت کی خدمت میں بسر کیا ۔ پاکستان میں جذام کے خاتمے میں ڈاکٹر روتھ فاؤ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر روتھ فاؤ: جزام کے مریضوں کی ماں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جذام کے مریضوں کی ماں کہلانے والی ڈاکٹرروتھ فاؤ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی نایاب ہستیاں صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات سندھ اور پاکستان کے لیے باعثِ اعزاز ہیں ۔

کراچی کے میئربیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نے کہا کہ سول اسپتال کا نام ڈاکٹر روتھ فاؤ سے منسوب کرنا حکومت سندھ کا یادگار اقدام ہے ۔ ان کی گرانقدر خدمات سے پاکستان کو جذام سے پاک ملک کا اعزاز ملا ۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کی پارلیمان کے 78 برس مکمل ہونے پر قوم کو دلی مبارکباد بھی دی اور کہاکہ 78 برس قبل قائم ہونے والا ادارہ عوامی حقوق اور آئینی بالادستی کا ضامن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول بھٹو تک پیپلز پارٹی نے پارلیمان کے تحفظ اور وقار کے لیے مسلسل جدوجہد کی، پیپلز پارٹی کی قیادت کا کردار پارلیمان کی مضبوطی میں ناقابلِ فراموش ہے ۔

پارلیمان جمہوریت کا ستون اورعوام کی حقیقی آواز ہے ۔ جمہوریت کی پاسداری اورعوامی حقوق کے دفاع کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب منے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر پارلیمان کی رہنمائی اور پیپلز پارٹی کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×