September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کا موبائل صارفین کو انتباہ FBI

کا موبائل صارفین کو انتباہ FBI

موبائل صارفین پبلک فون چارجنگ اسٹیشن استعمال نہ کریں بالخصوص دوران سفر

(کراچی (رپورٹ: روبینہ یاسمین

ایف سی سی بلاگ پوسٹ کے مطابق، کچھ معاملات میں مجرموں نے جان بوجھ کر چارجنگ اسٹیشنوں پر پلگ ان کیبلز کو چھوڑ دیا ہے۔

حتی کہ متاثرہ کیبلز کو پروموشنل تحائف کے طور پر دیئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سی این این نیویارک : امریکی ایف بی آئی موبائل صارفین کو انتباہ کر رہی ہے کہ وہ عوامی فون چارجنگ اسٹیشن استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ ان کے آلات کو نقصان دہ سافٹ ویئر سے بچایا جا سکے۔

ایف بی آئی کی ڈینور برانچ کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی گئی ایک ٹویٹ کے مطابق مالز اور ہوائی اڈوں پر پائے جانے والے عوامی یو ایس بی اسٹیشنز کو میلویئر اور مانیٹرنگ جیسے متاثرہ سافٹ ویئر کو صارفین کے موبائل میں وائرس پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

تاہم امریکی ایجنسی نے اس سلسلے میں کوئی خاص ثبوت کا حوالہ نہیں دیا۔

ایجنسی نے ٹویٹ میں مشورہ دیا کہ صارفین اپنا خود کا چارجر اور یو ایس بی ڈیوائس ساتھ رکھیں نیز الیکٹریکل آؤٹ لیٹ استعمال کریں۔

 موبائل صارفین پبلک فون چارجنگ اسٹیشن استعمال نہ کریں بالخصوص دوران سفر

جب ڈیوائسز کی بیٹری انتہائی کم ہوتی ہے تب عوامی چارجنگ اسٹیشن بہت سے لوگوں کے لیے چارجنگ کی غرض سے بہت پرکشش ہوتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے برسوں سے اس کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔ 2011 میں محققین نے مسئلہ کو بیان کرنے کے لیے “جوس جیکنگ” کی اصطلاح بھی بنائی۔ 2017 میں ڈریو پائیک پہلے سیکیور ٹی فرم آتھینٹیکیس 8 میں تھے نے سی این این کو بتایا تھا

کہ جب آپ اپنا فون کسی ایسی جگہ چارج پر لگادیں تو وہ پہلے سے موجود متاثرہ سافٹ وئیر کے زیر اثر آجا تا ہے اور صارفین کی ڈیوائس پہلے سے زیادہ متا ثر ہوتی ہے

اور اب صارف کا تمام ڈیٹا رسک پر ہوتا ہے۔

کیونکہ آپ اپنے فون کو چارج کرنے کے لیے جو ڈوری استعمال کرتے ہیں وہ آپ کے فون سے دیگر آلات کو ڈیٹا بھیجنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر جب آپ اپنے آئی فون کو اپنے میک بک کے چارجنگ کورڈ سے لگاتے ہیں، تو آپ اپنے فون سے اپنے کمپیوٹر پر تصاویر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

کا موبائل صارفین کو انتباہ FBI

پیک نے پہلے ہی سی این این کو آگاہ کیا تھا کہ اگر کسی متاثرہ پوٹ سے چارج کیا ہے تو اس کی کوئی حد نہیں ہے کہ ہیکرز صارف کی کسی بھی طرح کی معلومات با آسانی نکال سکتا ہے۔

اس میں صارف کا ای میل، ٹیکسٹ پیغامات، تصاویر، رابطے اور بہیت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔

کا موبائل صارفین کو انتباہ FBI

ایف بی آئی کی ڈینور برانچ میں پبلک افیئرز آفیسر وکی میگویا نے سی این این کو بتایا کہ ایف بی آئی باقاعدگی سے ہمارے شراکت داروں کے ساتھ مل کر یاد دہانیاں اور عوامی خدمت کے اعلانات فراہم کرتی رہتی ہے۔

یہ امریکی عوام کے لیے ایک عام یاد دہانی تھی کہ وہ محفوظ اور مستعد رہیں با لخصوص سفر کے دوران۔

فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے منگل کو ایک بلاگ پوسٹ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے جس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ایک متاثرہ چارجنگ پورٹ کسی میلیشیس ایکٹر کو ڈیوائس کو لاک کرنے یا ذاتی ڈیٹا اور پاس ورڈ نکالنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

کا موبائل صارفین کو انتباہ FBI

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×