September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی تا گوادر: سمندری راستوں پر فیری سروس کا انعقاد

کراچی تا گوادر: سمندری راستوں پر فیری سروس کا انعقاد

ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد: عنقریب کراچی تا گوادر فیری سروس کی شروعات کر دی جائے گی

(کراچی (رپورٹ : روبینہ یاسمین

کراچی تا گوادر فیری سروس کے ذریعے سمندری راستوں سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والوں کو

اضافی سہولت میسر کرنے کے لئے ایم او یو پر سائن ہو گیا

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، سروس کی سہولیات فراہم کرگی۔

اس سروس کے ذریعے روڈ کے علاوہ سمندری راستے سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والوں کو

اضافی سہولت میسر ہوگی۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے پاکستان میرین اکیڈمی کی ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعلان کیا۔ 

تقریب میں کمانڈنٹ پی ایم اے کموڈر رضوان علی منور کے ساتھ ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ کے علاوہ

بحری امور کے ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی

اس تقریب میں ناٹیکل اور انجینئرنگ کے کیڈٹس،کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

‘ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد نے مزید کہا کہ ‘انٹر نیشنل’میری ٹائم کا عالمی دن

سمندر کی حفاظت، سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کی یاد دہانی کیلئے ہر سال منایا جاتا ہے

پاکستان ایسے ممالک میں شامل ہے جو آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات کرتے ہیں

اس سال یہ تقریب عالمی کنونشن مارک پول کے 50 سال پورے ہونے کی مناسبت سے منسوب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلپائن اور چین کے درمیان تیرتی رکاوٹ نے کشیدگی بڑھادی

بھارتی شہریوں کی پاکستان منتقلی

کمانڈنگ پاکستان میرین اکیڈمی کموڈور ضوان علی منور نے انٹر نیشنل عالمی میری ٹائم کے دن کی مناسبت سے کہا

برطانوی تیل بردار بحری جہاز حادثہ 1973، نے دنیا کو نئی فکر دی

جس کے بعد ایسے اقدامات کی طرف قدم بڑھایا گیا

جو سمندر میں سفر کرنے والوں کو حفاظت فراہم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×