September 15, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی : سوتیلی ماں جیسا سلوک
سوتیلی ماں

کراچی : سوتیلی ماں جیسا سلوک

کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہونے کا تاثر غلط ہے

سندھ اور کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے، ناصر حسین شاہ

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

کراچی: کراچی میں سیاسی تنظیوں کیہ جانب سے ایک بار پھرپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حوالے سے اسے لاوارث قرار دیئے جانے کے بیانات میڈیا کی زینت بننے لگے ہیں ۔ ماضی میں بھی کراچی جو پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آج بھی سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے لیکن وسائل کی کمی اور مسائل کے بڑھنے اور حل نہ ہونے کے الزامات اور تاثرات کی زد میں رہا ہے ۔

تاہم سندھ کے صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی، سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں اور اس پر طویل عرصے سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں وقتاً فوقتاً اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے ۔

انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اراکینِ سندھ اسمبلی کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا تھا کہ صوبہ سندھ کے ایم پی ایز کی تنخواہیں بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کے مساوی کی جائیں ۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے میں سب سے کم تنخواہیں ہیں، سندھ میں بھی انہیں اسی سطح تک لایا جائے گا تاکہ فرق ختم ہو ۔

ناصر حسین شاہ نے وضاحت کی کہ یہ اضافہ کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اسے صرف دیگر صوبوں کے مساوی ہی کیا جائے گا، علاوہ ازیں اس کا اطلاق وزراء کی تنخواہوں پر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ یا فگر طے نہیں ہوا۔

تاہم اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو دیگر صوبوں کی تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی، جس کے بعد ہی اضافہ کیا جائے گا ۔ فی الحال میڈیا میں زیرِ گردش شرحِ اضافہ محض قیاس آرائیاں ہیں ۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار میں موقع ملا، سندھ اور کراچی میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے، جن کی مثال انڈر پاسز، اوور ہیڈ برجز، انفراسٹرکچر اور دیگر بڑے منصوبے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سن 2008 سے سن 2025 تک کے دوران جتنی بھی ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہوئیں، وہ ماضی کے تمام ادوار سے زیادہ ہیں اور یہ سب کام ریکارڈ پر موجود ہیں ۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ غلط تاثر پھیلایا گیا ہے کہ کراچی کو نظرانداز کیا گیا یا اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوا، حقیقت اس کے برعکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ترقی، بہتری، امن اور عوامی فلاح ہے، اور اسی وژن کے تحت کراچی کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ان علاقوں میں بھی اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے جہاں پارٹی کا کوئی کونسلر تک موجود نہیں تھا، کیونکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ووٹ بینک بڑھانا مقصد نہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ واٹر سپلائی اسکیم اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سندھ نے ایسے علاقوں میں بھی منصوبے مکمل کیے جہاں سے زیادہ ووٹ نہیں ملتے ۔ حب ندی سے پانی کے پرانے ذرائع کے ساتھ نیا ذریعہ شامل کیا تھا تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بند نہ ہو اور ترسیل بھی بہتر ہو۔

یہ بھی پڑھیں

نیو حب کینال کا افتتاح ہوگیا

سات کروڑ سندھیوں کی آواز کون دبا رہا ہے؟

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سختی سے ہدایت دی ہے کہ پانی کی ترسیل میں کسی صورت رکاوٹ نہ آئے اور عوام تک سہولتیں بغیر تعطل کے پہنچتی رہیں ۔

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ایسا شہر ہے جہاں لوگ صرف دیکھنے نہیں بلکہ بسنے آتے ہیں، اسی وجہ سے یہاں کچی آبادیاں وجود میں آتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر کسی پاکستانی کو اس بات سے نہیں روکا جا سکتا کہ وہ کراچی میں نہ بسے، تاہم اس سے شہری منصوبہ بندی کے مسائل ضرور جنم لیتے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے 12 لاکھ سے زائد خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہو چکی ہیں، جو صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے بھی بڑے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جن سے سب سے زیادہ فائدہ کراچی کے شہریوں کو ہوگا ۔ ان منصوبوں میں مختلف شاہراہوں پر نئے لنک روڈز اور لوپس شامل ہیں، تاکہ شہریوں کو بہتر اور متبادل سفری سہولتیں میسر آئیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×