کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کے انخلا کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بدھ سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی شروع ہوجائیگی۔
رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی:غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں بالخصوص غیر قانونی طور پر سکونت پزیر افغان شہریوں کی منتقلی کے لئے کراچی میں دو مقامات پر ہولڈنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
منتقلی کے پہلے مر حلے میں ان لوگوں کو ہولڈنگ پوائنٹس منتقل کیا جائے گا اور بعد ازاں چمن بارڈرز پہنچادیا جائے گا۔
آج شہر کراچی میں کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی غربی عاصم خان، ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ایسس ایس پیز پولیس، پاکستان رینجرز ، نادرا ، پاکستان ریلویز کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔
اعلی سطحی اجلاس میں انتظامیہ نے کہا کہ غیر قانونی افراد کا انخلا ہمارا قومی مقصد ہے اس سلسلے میں تمام ادارے قومی جذبے کے تحت مل کر کام کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے احکاما ت کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونےکےبعد بدھ یکم نومبر سے کراچی سے غیر قانونی افراد کے انخلا کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے کام شروع کر دیا جائے گا
انتظامات کے بارے میں اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کو ملک بدر کرنے سے متعلق تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی افراد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی
دوران بریفنگ بتا یا گیا کہ غیر قانونی افراد کے رہائشی مقامات اور ملازمت کے بارے میں ساری تفیصیلات حاصل کرلی گئی ہیں
علاوہ ازیں تمام تاجروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ غیر قانونی افراد کی مدد نہ کریں اور یکم نومبر کے بعد کوئی تاجر کسی غیر قانونی فرد کو ملازمت نہ دے اور نہ ہی اس کی ملازمت کو بر قرار رکھے
اسی طرح مالک مکان کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی غیرقانونی فرد کو رہائش فراہم نہ کریں
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کی اکژیت نان بائی، کھانے پینے، مقامی ہوٹلز، ماربل فیکٹریز، مخلتف مارکیٹوں گھریلو ملازمین، چوکیدار اور پتھارے دار ہیں
اس سلسلے میں مارکیٹوں کی ایسو سی ایشنس، اسٹیٹ ایجینسوں کو تنبیہ کر دی گئی ہے کہ وہ کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کی ہر گز مدد نہ کریں
علاوہ ازیں انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی افراد کی مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی افراد کی اکژیت غربی اور شرقی اضلاع میں مقیم ہے
تمام اضلاع میں سب ڈویژنل سطح پر بھی عملدرآمد کمیٹیاں بنا ئی گئی ہیں جو پولیس کے ساتھ مل کر ان کے انخلا کا کام کر رہی ہیں
نادرا کےنمائند ے نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی طور پر سکونت پزیر افراد کے بارے میں معلومات کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں
پاکستان سے افغان مہاجرین کو لانے والی پہلی پرواز برطانیہ پہنچ گئی
پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لئے کنٹرول روم فعال ہوگیا
کراچی میں (انفلوئنزا) فلو وائرس میں شدت آگئی
بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کئے
واضح رہے کہ کراچی میں دو مقامات پر ہولڈنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ پہلا حاجی کیمپ سلطان آباد ضلع کیماڑی، جبکہ دوسرا ہولڈنگ پوائنٹ حاجی کیمپ سے نزدیک واقع امین ہاوس بوائے اسکاوٹس ہاسٹل میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلہ میں ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع سے غیر قانونی افراد کو ہولڈنگ پوائنٹس منتقل کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بالخصوص شہر کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کواُن کے وطن واپس بھیجنے کے لئے چمن بارڈر پہنچایا جائے گا۔