September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی میں ٹینکرمافیا اور پانی چوروں کو نقب لگ گئی

کراچی میں ٹینکرمافیا اور پانی چوروں کو نقب لگ گئی

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہائڈرنٹس کی مانیٹرنگ کے لئے کمانڈ اینڈ کنڑول روم قائم کردیا

کراچی ( رپورٹ اسلم شاہ، روبینہ یاسمین ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہر کراچی کے ہائڈرنٹس کی نگرانی کو جدید خطوط پر استوار کر کے کراچی کے پانی چوروں کو قانونی گرفت میں لانے کاموثرنظام فعال کر دیا ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین آفس کی پہلی منزل پر کمانڈ اینڈ کنڑول روم میں 21 اسکرین کے ذریعے 168 کیمرے کی مدد سے تمام ہائنڈرنٹس کی نگرانی کا مضبوط نظام قابل عمل ہو گیا۔

کراچی میں ٹینکرمافیا اور پانی چوروں کو نقب لگ گئی

انچارچ ہائنڈرنٹ سیل کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ الہی بخش بھٹو نے کمانڈ اینڈ کنڑول روم سے متعلق معلومات شئیر کرتے ہوئے آر وائی میڈیا ٹاکس کو بتایا کہ انہوں نے ڈیڑھ ماہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا کام مکمل کر کے اسے فعال بنایا۔

کراچی میں ٹینکرمافیا اور پانی چوروں کو نقب لگ گئی
انچارچ ہائنڈرنٹ سیل الہی بخش بھٹو آر وائی میڈیا ٹاکس کی ٹیم سے گفتکو کرتے ہوئے۔۔۔۔ فائل فوٹو

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پانی چوری کے سدباب کے ساتھ عوامی شکایات اوراعتراضات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا، شہری نئے نظام کےذریعے اپنے ٹینکرز کے ڈرائیور کو بھی چیک کر سکیں گے۔

کراچی میں ٹینکرمافیا اور پانی چوروں کو نقب لگ گئی
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کمانڈ اینڈ کنڑول روم قائم۔۔۔۔۔ فائل فوٹو

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے فائدے کے لئے ٹینکرز پر ٹریکرلگا رہے ہیں، ٹینکرز کو رجسٹرڈ کر رہے ہیں،کیو آر سسٹم بھی متعارف کروا رہے ہیں۔

ٹینکر کی بکنگ کے بعد ہائڈرنٹس سے نکلنےسے لے کر متعلقہ یوزر کے پاس پہنچنے اور ٹینکر کی پرائسنگ تک تفصیلات کی درج ہوں گی اب کوئی بھی اوور پرائسنگ نہیں کر سگے گا۔ پرائسنگ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ خود کرے گا۔

پانی کی کم مقدار کی شکایت موصول ہونے پر فوراََ ڈرائیور کا ریکارڈ ٹریک کر کے شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔

کراچی میں ٹینکرمافیا اور پانی چوروں کو نقب لگ گئی

انچارچ ہائنڈرنٹ سیل الہی بخش بھٹو نے مزید کہا کہ اس نئے نظام کی وجہ سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

اس مہینے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے چودہ کروڑ کی ریکوری کی ہے جبکہ جون میں ساڑھے اٹھارہ کروڑ کی ریکوری کی تھی۔

اس سسٹم کے آنے سے ریکوری بڑھے گی چوری کا پانی بند ہوگا ٹینکرز غیر قانونی فلنگ کے بجائے لیگل ہائڈرینٹس سے پانی کی فلنگ کریں گے جس سےہماری کھپت بڑ ھے گی

پرانے طریقے سے سسٹم نہیں چلے گا۔ نئے نافز کردہ سسٹم کی اگر کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو دس ہزار سے پچاس ہزار تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

ویڈیو رپورٹ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

1 تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×