September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی چیمبرانتخابات2024: بی ایم جی اینز کے 30 امیدوار میدان میں

کراچی چیمبرانتخابات2024: بی ایم جی اینز کے 30 امیدوار میدان میں

تیس امیدواروں کا اعلان، انتخابی مہم شروع، بی ایم جی اینز

ووٹرز کے زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ کے لیے سخت جدوجہد

کریں، زبیر موتی والا

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) زبیر موتی والا نے کراچی چیمبر کے آئندہ انتخابات کے لیے بی ایم جی کے 30 امیدواروں کا تعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام امیدواروں کو چیمبر کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتہائی احتیاط سے نامزد کیا گیا ہے جو کہ تاجر، صنعتکاروں اور چھوٹے تاجروں کے نمائندوں پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی میں تمام شعبوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی ہے کیونکہ ہم نے محسوس کیا کہ منیجنگ کمیٹی کے لیے ایک بہترین ٹیم کے ساتھ آنا اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بہترین اور باصلاحیت ٹیم آنے والے تمام معاشی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں کے سی سی آئی کے انتخابات کے لیے بی ایم جی امیدواروں کو متعارف کرانے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پروائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار، جاوید بلوانی، میاں ابراراحمد، جنرل سیکرٹری بی ایم جی اے کیو خلیل اور صدر کے سی سی آئی افتخاراحمد شیخ نے بھی خطاب کیا۔

زبیر موتی والا نے تاجر برادری سے پُر زور اپیل کی کہ وہ بزنس مین گروپ پر مکمل اعتماد اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نی کہا کہ یہ پودا مرحوم سراج قاسم تیلی نے لگایا تھا اور آج یہ دیکھ کر واقعی خوشی ہوتی ہے کہ تمام بی ایم جی اینز نے مرحوم سراج تیلی کے ویژن کے تحت اپنی خدمات سرشاری سے پیش کیں اور آنے والے دنوں میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کرتے رہیں گے۔

بی ایم جی کی چھتری تلے مکمل طور پر متحد رہنے والے تاجر برادری کے درمیان کسی کو غلط فہمیاں اور اختلافات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے بی ایم جی اینز پر زور دیتے ہوئے کہ وہ کراچی چیمبر کے انتخابات کے لیے فوری طور پر تیاریاں شروع کر دیں۔

انہوں نے تاجر، صنعتکاروں اور چھوٹے تاجروں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات کے دن ووٹرز کے زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے سخت جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط اوراتحاد کو برقرار رکھیں جو بی ایم جی کی ایک اور کلین سویپ فتح کو یقینی بنائے گا۔

ہم کے سی سی آئی میں انتخابات کے خلاف نہیں کیونکہ یہ تمام بی ایم جی اینزکو دوبارہ متحرک کرتا ہے اور یہ انتخابات بالآخرعوامی خدمت کی بدولت ہمارے حق میں جاتے ہیں جسے ہم بلا تفریق جاری رکھیں گے۔

چیئرمین بی ایم جی نے کے سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے محنت، خلوص نیت اور عوام کی خدمت کے واضح ارادے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بی ایم جی نہ صرف اگلے الیکشن بلکہ آنے والے سالوں میں دیگر تمام انتخابات بھی جیتے گی جیسا کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں میں ایمانداری اور بے لوث کام کیا ہے۔

اس موقع پر تمام 30 امیدواروں کا تعارف کرایا گیا جن میں جاوید بلوانی،ضیاء العارفین، فیصل خلیل احمد، نوصیر سراج تیلی، ریحان حنیف، محمد رضا، محمد حنیف پوچی، فیض احمد ایڈووکیٹ، کوثر اعجاز، مبشر ڈھاگیا، ابوبکر صدیق شمسی، نوشیروان حیدر، بیرسٹر یوسف جنید مکڈا، منیر احمد باری، علی طاہر دادا، محمد عارف لاکھانی، شوال علی ملک، محمد احسن ارشد شیخ، محمد شعیب الیاس، حسن ناصر، محمد حمزہ نثار، محمد فرحان اشرفی، عمران معیز خان، جنید محمود، ارشد عبدالمجید جیوانی، محمد عاصم اعجاز، شیخ مدثر رفیق مگون، فیصل انیس مجید بومبیا، محمد آصف گلفام اور محمد اکرم رانا شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×