September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کراچی ہیلتھ الرٹ: کانگو وائرس کے 16مشتبہ مریض نجی اسپتال میں داخل ہیں

کراچی ہیلتھ الرٹ: کانگو وائرس کے 16مشتبہ مریض نجی اسپتال میں داخل ہیں

شہر کراچی میں کانگو کے 2 متاثرہ مریض جبکہ شبے کی بنا پر 16 مریضوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

رپورٹ: روبینہ یاسمین

  کراچی: غیر سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے 2مریضوں کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دونوں مریض کانگو پازیٹو ہیں۔

کراچی میں کانگو کے 2مریض دوران علاج جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کانگو وائرس کے تصدیق شدہ کیسسز کی تعداد 14ہے جب کہ 5 مریضوں میں کانگو وائرس کا شبہ ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے 06 نومبر 2023 کو ایڈوائزری جاری کردی تھی جس میں صوبے کے تمام اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بلوچستان سے متاثرہ مریضوں کی علاج کے غرض سے منتقلی کے بعد سے شہر کراچی میں کانگو وائرس کے کیسسز میں شدت آگئی ہے۔

گورنر بلوچستان نے پير 6 نومبر2023کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے جہاں سے ہزاروں لوگ ہر سال محض علاج معالجہ کی خاطر آج بھی سندھ اور پنجاب میں جانے پر مجبور ہیں۔

ترجمان سول اسپتال نےمنگل 7 نومبر 2023 کو مزید 2 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصدیق کی تھی۔ جس کے بعد بلو چستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں اور شہریوں کی تعداد 48ہوگئی ہے۔

کوئٹہ سے8 میں سے 7 افراد کو تشویشناک حالت میں 5 نومبر 2023 ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا

اسی دوران سول ہسپتال کے ایک نوجوان ڈاکٹر شکراللہ انتہائی تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے۔

کراچی ہیلتھ الرٹ کانگو وائرس کے 16مشتبہ مریض نجی اسپتال میں داخل ہیں

نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی کی ہدایت پر بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔

: یہ بھی پڑ ھیں

کراچی میں (انفلوئنزا) فلو وائرس میں شدت آگئی

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے انفلوئنزا وائرس ایڈوائزری جاری کردی

Monkey Pox Virus

ایک پر اسرار بیماریNipah Virus

کراچی ہیلتھ الرٹ کانگو وائرس کے 16مشتبہ مریض نجی اسپتال میں داخل ہیں

کوئٹہ میں ’سنڈیمن پروائنشل ہسپتال‘ میں کانگو وائرس اچانک پھیل گیا، جس سے نہ صرف بلوچستان کے دوسرے بڑے سرکاری ہسپتال کے عملے کے لوگ متاثرہوئے بلکہ ایک نوجوان ڈاکٹر کی موت بھی ہو ئی۔

یاد رہے کہ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ، ہرنائی سے تعلق رکھنے والے کانگو سے متاثرہ ایک مریض کو 22 اکتوبرکو سول ہسپتال کے شعبہ میڈیسن میں داخل کیا گیا تھا، جو ہسپتال میں کانگو وائرس کے پھیلاو کی وجہ بنا۔ اس وائرس سے ہسپتال کے شعبہ میڈیسن میں کام کرنے والے عملے کے 12 لوگ متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×