September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کروڑوں روپے کے الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کروڑوں روپے کے الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کسٹمز انٹیلی جنس نے پالتو جانوروں کے استعمال کی مٹی درآمد کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کے الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ پکڑ لی

رپورٹ : روبینہ یاسمین

کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس نے پالتو جانوروں کے استعمال کی مٹی درآمد کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کے الیکٹرانک سامان کی اسمگلنگ پکڑ لی

واردات میں منظم نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے شواہد ملنے

کے بعدملزمان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا

ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ

اسمگلروں کے ایک منظم نیٹ ورک پالتو جانوروں کے لئے استعمال ہونے والی مٹی کی درآمد کی آڑ میں

ہائی ڈیوٹی، مہنگی الیکٹرانک اشیاء کی کلیئرنس میں ملوث ہے

انفارمیشن کی بنیاد پر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی

ٹیم نے ڈائریکٹر انجینئر حبیب کی ہدایت پر ایک کنٹینر کا سراغ لگایا

کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی سے قبل ہی کنٹینر میں سامان کلیئر کروانے والے ملزمان اسے اپریزمنٹ کلکٹریٹ میں لاوارث چھوڑ گئے

مذکورہ کنٹینر ٹرمینل پر بیرون ملک سے 19 ستمبر کو پہنچایا گیا تھا

کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے کارروائی مکمل کرنے کے لئےکسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ کے چیف کلکٹر کی اجازت سے کنٹینر کا معائنہ کیا

کنٹینر کی جانچ پڑتال کے دوران کنٹینر سے 3 کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء برآمد ہوئیں

جن پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 2 کروڑ روپے کے ٹیکس چوری کئے جارہے تھے

یہ بھی پڑھیں

کی اسمگلنگ iPhones کراچی ائر پورٹ:1کروڑ86لاکھ کے

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کراچی سے گرفتار شہر

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی رپورٹ

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے سامان ضبط کرنے کے بعد

ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×