Site icon RY MEDIA TALKS

کور کمانڈر کراچی کی مزار قائد پر حاضری

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ

جنرل بابر افتخار نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی

چادر چڑھائی۔

ویب نیوز ڈیسک

کراچی: پاکستان کے 77ویں جشنِ یوم آزادی کے موقع پر صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں کور کمانڈر کراچی نے مزار قائد(محمد علی جناح) پر حاضری دی۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، ہلال امتیاز (ملٹری) نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔

کور کمانڈر نے مزار قائد پر سلامی دی بعد ازاں کورکمانڈر کراچی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

یہ بھی پڑھیں

جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کانسٹنٹا پاکستان آرہا ہے

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ

Exit mobile version