کومک کون 2026: گووندا پاکستان آ رہے ہیں! فن، ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کا عالمی میلہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔
“کومک کون 2026 پاکستان میں فن اور ثقافت کا سب سے بڑا عالمی میلہ ہوگا، جس میں بھارتی اداکار گووندا سمیت مقامی و بین الاقوامی فنکار اور تخلیق کار شرکت کریں گے”۔ یہ ایونٹ آئندہ سال کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا ۔
نیو یارک میں وینچر کے سی ای او عامر سجاد نے بھارت کے معروف اداکار گووندا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرعامر سجاد نے بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کو آئندہ سال 2026 میں کراچی میں ہونے والے کومک کون پاکستان 2026 کے بارے میں بریفنگ دی ۔
عامر سجاد نے گفتگو کے دوران کہا کہ “پاکستان میں گووندا کے لاکھوں مداح موجود ہیں جو انہیں اپنی سرزمین پر دیکھنے کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافت اور فن سرحدوں سے بالاتر ہوتے ہیں ۔ لہذا کومک کون پاکستان 2026 کی طرز کے ایونٹس دونوں ممالک کے درمیان دوستی، امن اور محبت کے پیغام کو مضبوط بنائیں گے”۔
: بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا نے سیدعامرسجاد کی آفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

فن اور تفریح وہ زبان ہے جو سب کو جوڑتی ہے۔
مجھے پاکستان کے عوام کی محبت کا اندازہ ہے۔
اگر حالات سازگار رہے تو میں پاکستان آؤں گا ۔
عامر سجاد نے مزید کہا کہ “پاکستان اور بھارت دونوں پڑوسی ممالک ہیں، اور پڑوسی کبھی تبدیل نہیں ہو سکتے۔ بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ہم نفرت کے بجائے تعلقات میں ہم آہنگی اور دوستی کو فروغ دیں”۔
یاد رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی عمر61 سال ہے ۔ وہ 21 دسمبر 1963 کو بھارت کے شہر ویرار، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت، 24 اکتوبر 2025 کو، ان کی عمر61 سال اور 10 ماہ ہے۔ گووندا 21 دسمبر 2025 کو وہ 62 سال کے ہوجائیں گے ۔
اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفارتکاری کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے، جو خطے میں امن اور بھائی چارے کے پیغام کو مزید مضبوط کرے گی ۔ عامرسجاد نے گفتگو کے دوران بتایا کہ کومک کون پاکستان نہ صرف ملکی ثقافت و فنون کی نمائندگی کرے گا بلکہ دنیا بھر کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ملک کے مثبت اور روشن چہرے کو اجاگر کرے گا۔”
یہ بھی پڑھیں
کیا پاکستان میڈیکل ٹورازم کی 100 ارب یورو کی صنعت میں انقلاب لا سکتا ہے؟
خواتین کو کس سائز کا بیگ زیادہ اچھا لگتا ہے؟
یہ ایونٹ آئندہ سال کراچی ایکسپو سینٹر میں31 جنوری 2026 کو منعقد ہوگا جس میں شوبز، ٹیکنالوجی اور تخلیقی صنعتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی و بین الاقوامی فنکار و تخلیق کار شریک ہوں گے۔


