کراچی میں منعقدہ 124ویں لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زائد کمپنیوں نے اسٹالز لگائے۔ افتتاح وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کیا۔
ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ
کراچی : وزیربلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپوسینٹرکراچی میں منعقد ہونے والی 124ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچرایکسپونمائش کا افتتاح کردیا ۔ پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کراچی کے فیصل محسن اور زارا محسن نے وزیر بلدیات سید ناصرحسین شاہ کا پرتپاک استقبال کیا ۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپوسینٹرکراچی میں فرنیچرایکسپومیں 100 سے زیادہ ملکی فرنیچرکمپنیوں کے 120 اسٹال لگائے گئے ہیں ۔
فرنیچر ایکسپو کا مقصد مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا نا ہے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اس طرح کے ایوینٹ کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پرسندھ حکومت مقامی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی فراہم کرنے کی ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام ہماری مقامی مصنوعات کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں، فیصل محسن اور زارا محسن کے اس اقدام کو سراہتے ہیں ۔ وزیر بلدیا ت سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی فرنیچرکی مصنوعات کو بہت سراہا جاتا ہے ۔


یہ بھی پڑھیں
نریڑی لگون بدین میں سندھ وائلڈ لائف کی کارروائی، شکاریوں کے جال تلف
کیا پاکستان کا ڈیلٹا بلیو کاربن کریڈٹ منصوبہ 12 بلین ڈالر کی ماحولیاتی تبدیلی لا پائے گا؟
کیا پاکستانی اسکالر بگ ڈیٹا میں چین-پاکستان تعاون کا نیا دور لا سکتے ہیں؟
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کراس ایوینٹ کے کامیابی میں کسی شک کی گنجائش نہیں رہی ۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر پاکستان لائف اسٹائل فرنیچرایکسپو نمائش کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اس موقع پر وزیربلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصرحسین شاہ کو نمائش انتظامیہ کی جانب سے یاد گا ر شیلڈ پیش کی گئی ۔ قبل ازیں ناصر شاہ نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں رکھی گئی مصنوعات کے معیار کی تعریف بھی کی ۔