October 15, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سندھ حکومت عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر کیسےعمل کر ے گی؟
سندھ حکومت عوامی ریلیف

سندھ حکومت عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر کیسےعمل کر ے گی؟

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر

چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق تیزی سے عمل کر رہی ہے۔

ویب نیوز : روبینہ یاسمین

سندھ حکومت عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرگرم

کراچی : وزیر بلدیات و ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت کے مطابق صوبے کی ترقی اورعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے آج اپنے دفتر سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کیلئے آنے والے میئر حیدرآباد کاشف شورو کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پرکیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

حیدرآباد کے بلدیاتی مسائل پر تفصیلی بات چیت

میئر حیدرآباد کاشف شورو نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو حیدرآباد میں بلدیاتی امور کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی یوسی چیئرمنز عوامی مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے سست روی اورلاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں جن کی وجہ سے ناصرف عوام کو ریلیف دینے بلکہ ترقیاتی اسکیموں میں بھی رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔

سندھ حکومت عوامی ریلیف

وزیر بلدیات کا سخت پیغام — کام نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ چونکہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور مسائل کے حل کے حوالے سے عوام کیلئے امید کی کرن کی حیثیت رکھتے ہیں لہٰذاعوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔

: انہوں نے کہا

“سندھ حکومت عوامی ریلیف کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، اس مشن میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔”

صوبے کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بناکر اورعوام کی مشکلات دور کرکے ہم اپنے صوبے اورعوام اور خاص طور پر اپنے ووٹرز کی بہترین خدمت کرسکتے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرعوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور چیئرمین کے وژن کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کام نہ کرنے والے منتخب نمائندوں اور یوسی چیئرمنز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور وقت کی پابندی

وزیر بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ خلوص نیت سےعوامی مسائل حل کریں ۔ لہٰذا تمام بلدیات متعلقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ترقیاتی امور کی سختی سے نگرانی کی جائے اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی اسکیموں کو دیئے گئے ٹائیم فریم میں مکمل کروائیں ۔

عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

ناصر شاہ نے کہا کہ اس حوالے سے اگر بلدیاتی افسران رکاوٹ ڈالیں یا کام نہ کریں کو اسکی اطلاع انہیں فوری دی جائے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہم کام کرنے والے یوسی چیئرمنوں کے ساتھ ہیں جو عوام کی خدمت میں سرگرم ہیں ۔

ہم منتخب نمائندوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔

سندھ حکومت عوامی ریلیف کے عملی اقدامات

حالیہ برسوں میں سندھ حکومت نے انفراسٹرکچر، واٹر مینجمنٹ، سالڈ ویسٹ اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں کئی منصوبے مکمل کیے ہیں، جن میں شامل ہیں

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز اپگریڈ پروگرام (KWSSIP) — عالمی بینک کے تعاون سے جاری

حیدرآباد اربن رینیول پراجیکٹ — شہری سہولیات کی بحالی

سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) پروگرام — 200 سے زائد منصوبوں پر سرمایہ کاری

ان منصوبوں کا مقصد صوبے بھر میں عوامی ریلیف اورشہری سہولیات کی بہتری ہے۔

نتیجہ — عوامی خدمت ہی اصل ترجیح

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف دینے، ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے، اور شفاف طرزِ حکمرانی پرعمل پیرا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×