October 15, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کیا کراچی پولیو فری بننے جا رہا ہے؟
پولیو فری

کیا کراچی پولیو فری بننے جا رہا ہے؟

کراچی کو پولیو سے ہمیشہ کے لیے پاک کرنا کے لئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے علما کے ساتھ جامعہ بنوریہ میں پولیومہم کا آغاز کیا۔

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے، اب ہمیں بھی دنیا کی طرح پولیو کو ہمیشہ کے لیے شکست دینی ہوگی ۔ انہوں نے جامعہ بنوریہ العالمیہ میں علما کرام کے ساتھ مل کر کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا۔

افتتاحی تقریب میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ڈی سی کیماڑی راجہ طارق، اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ مذہبی علما اس بات پر متفق ہیں کہ پولیو سے بچاؤ کا واحد حل صرف “ڈراپس” ہیں ۔ اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ہرحال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد کراچی کو پولیو فری شہر بنانا ہے ۔

پولیو فری

میئر کراچی نے کہا کہ بچوں کی صحت اور مستقبل ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین، اساتذہ، علما، اور شہری ادارے سب کو مل کراس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا تاکہ کراچی سمیت پورا پاکستان پولیو فری ملک بن سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی صحت کے منصوبوں میں آگے رہی ہے، اور بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) اس مہم کو مکمل کامیاب بنانے کے لیے انتظامی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں پولیو ٹیمیں فعال ہیں، جبکہ علما کرام جمعے کے خطبات میں پولیو کے خلاف آگاہی دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی ترقیاتی منصوبے: میئر مرتضیٰ وہاب نے کیا واقعی شہر کا نقشہ بدل دیا؟

پی پی پی پالیسی کے تحت سندھ میں 500 الیکٹرک بسیں اور نیا ایکسپریس وے آرہے ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ وقت صرف مہم چلانے کا نہیں بلکہ پولیو کے خلاف اجتماعی جہاد کا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے بچوں کو قطرے پلوانے میں ہچکچاہٹ نہ دکھائیں کیونکہ ایک قطرہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے ۔

https://www.facebook.com/share/v/1ADcY5AmyS

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×