October 15, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کیا کراچی کا انفرااسٹرکچر بحال ہوسکے گا؟
کراچی کا انفرااسٹرکچر

کیا کراچی کا انفرااسٹرکچر بحال ہوسکے گا؟

کراچی میں مخدوش عمارتوں کی فہرست طلب، کراچی کا انفرااسٹرکچر بحال کرنے

اور ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

کراچی : وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اس اجلاس میں بالخصوص کراچی کا انفرااسٹرکچر حل طلب مسئلے کے بطورزیر غور رہا۔

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچرفوری بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

ناصر شاہ نے شہر کراچی میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام مخدوش عمارتوں کی فہرست طلب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا تاکہ شہر کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے مؤثر منصوبہ بندی کی جائے اور کراچی کا انفرااسٹرکچر بحال ہوسکے ۔

واٹر کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور ہمارا مشن ہے۔ اسی لیے پہلے تمام جاری ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرکے شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ شہر قائد کی بہتری کے لئے تمام اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×