کینیڈا کی وزیر تجارت میری این جی نے اکتوبر میں طے شدہ تجارتی مشن کا دورہ بھارت ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
بھارت میں منعقد جی 20 اجلاس کے بعد، کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات کی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کی اورسکھوں سمیت دیگر دو طرفہ معاملات پر مودی کو صاف جواب دے دیا ۔

کینیڈا کی وزیر تجارت میری این جی نے اکتوبر میں طے شدہ تجارتی مشن کا دورہ بھارت ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی پیشرفت کی بنا پر تجارتی معاہدے پر بات چیت کو روکا گیا ہے۔
کینیڈا میں سکھوں کے مظاہروں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کینیڈا پر تنقید کی تھی جس پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مودی کو جواب دیا تھا کہ
کینیڈا میں ہر شہری کو پرامن احتجاج کرنے اور آزادی رائے کا حق حا صل ہے۔
