November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
گریٹر کراچی ریجنل پلان2047 : شہر کراچی کی پائیدار ترقی پر زور
گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047

گریٹر کراچی ریجنل پلان2047 : شہر کراچی کی پائیدار ترقی پر زور

گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 سے شہر کا نقشہ بدلنے جا رہا ہے

جدید، پائیدار اورعالمی معیار کا کراچی اب خواب نہیں حقیقت بننے کے قریب ہے۔

ویب نیوز : ڈیسک رپورٹ

کراچی : وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے ہمراہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کی دوسری پروجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکرٹیریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ کو گریٹر کراچی پلان 2047 کے منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور پہلی پروجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتھارٹی کے تعاون سے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کراچی کا شہری، ماحولیاتی اوراقتصادی ڈھانچے میں انقلابی تبدیلی لانے کا حامل منصوبہ ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز اور زمین کی ملکیت رکھنے والی ایجنسیوں، یوٹیلٹی ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت سے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے جو قابل عمل ہو۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدرشاہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں متعدد ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، اور ہم تنہا کام نہیں کر سکتے ۔

چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ حتمی رپورٹ درست طریقے سے تیار کی جائے، کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے، کنٹومنٹ بورڈز، ڈی ایچ اے کا ان پٹ ضروری ہے۔ٹریفک کی بھیڑ سے نمٹنے کے لیے خاص طور پر فوری ایکشن پلان کی ضرورت ہے، جو جون 2027 میں حتمی رپورٹ آنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

اسی طرح کراچی واٹر کارپوریشن اضافی پانی کی فراہمی کے لئے لائن بچھا رہا ہے، یہ منصوبہ بندی کا حصہ ہونا چاہیے ۔ تمام ایجنسیاں جو ترقیاتی کام کر رہی ہیں جب بھی سڑک بنتی ہے، تو یوٹیلیٹی ادارے بلا کسی منصوبہ اور مشاروت کے سڑک کی کھدائی کا کام شروع کردیتے ہیں ۔

اجلاس میں بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کو بریفنگ دی گئی، جس میںپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، واٹرمینجمنٹ اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی گئی

اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر وسیم شمشاد نے کہا کہ گریٹر کراچی ایک اہم پلان ہے، اس پلان کو کامیاب بنانے میں وفاقی اداروں کے ساتھ کورڈی نیشن ایک جامع منصوبہ بندی اور مثالی شہر کا قیام عمل میں آسکے گا ۔ مزید برآں یہ پلان شہر کے طویل المدتی ترقیاتی مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ کراچی کو ایک جدید، پائیدار اور رہنے کے قابل میگا سٹی بنایا جا سکے ۔

وزیر بلدیات سندھ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ منصوبے پر کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات، جدید شہری منصوبہ بندی، صاف ماحول اور معیاری طرزِ زندگی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ تاہم ہاد رہے کہ گریٹر کراچی پلان 2047 انہی کاوشوں کا حصہ ہے ۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،ڈی جی کے ڈی اے، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی مسٹر پلان، کے پی ٹی، ڈی ایچ اے، پاکستان ریلوے، این ای ڈی یونیورسٹی، داؤد یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی ، حبیب یونیورسٹی ، آئی بی اے، کے نمائندے سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×