بلوچستان: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر’بلوچستان‘میں خفیہ اطلاع پر صبح سویرے کاروائی کر کے منشیات برآمد کرلی ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق، پاکستان کوسٹ گارڈز نےخفیہ اطلاع موصول ہونے پر منشیات سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا
پکڑی گئی گاڑی میں743کلوگرام چرس اور57کلوگرام میتھ آئس(منشیات)موجود ہے
تر جمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے بندری میں گشت پارٹی نے آج صبح ایک مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا
کشت پارٹی کے پیچھا کرنے پر ملزمان نے تیز رفتای کا مظاہرہ کیا بعد ازاں گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے
دوران سرچ گاڑی سے743کلوگرام چرس اور57کلوگرام میتھ (آئس) برآمد ہوئی
پکڑی جانے والی چرس اور میتھ آئس منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84 ملین ڈالرز ہے