September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ہیومین سیٹلمنٹ اتھارٹی اور دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

ہیومین سیٹلمنٹ اتھارٹی اور دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ

معاہدے پر ڈائریکٹرجنرل ہیومین سیٹلمنٹ اتھارٹی انجنیئر کاشف خان جبکہ

دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے سی ای اور ضیاء اختر عباس نے دستخط کیے

ویب نیوز :  ڈیسک اسٹوری

کراچی: پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے اور غریب بچوں کو سندھ کے پسماندہ علاقوں میں مفت تعلیم فروغ دینےکے لیے دی سیٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) کی خدمات کو سراہتے ہوئے چیئرمین ہیومین سیٹلمنٹ اتھارٹی سید نجمی عالم نے سندھ کی کچی آبادیوں میں اسکولوں کی تعمیرات کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے جو کہ ہیومین سیٹلمنٹ اتھارٹی کے ایکٹ و ریگولیشن کے تحت کیا گیا ہے۔

معاہدے کے دوران سیکریٹری شارق احمد اور فوکل پرسن برائے صوبائی مشیر کچی آبادی آغا سعید احمد ڈائریکٹر جنرل انجنیر کاشف خان بھی موجود تھے- ہیومین سیٹلمنٹ اتھارٹی اور دی سیٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف ) کےدرمیان معاہدپر دستخط کی تقریب دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔

معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل ہیومین سیٹلمنٹ اتھارٹی انجنیئر کاشف خان جبکہ دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے سی ای اور ضیاء اختر عباس نے دستخط کیے- سید نجمی عالم نے کہا کہ ہم پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کےلئے کوشاں ہیں۔

اس معاہدے سے امید کی جارہی ہے کہ اس معاہدے سےنہ صرف کچی آبادیوں میں غریب بچے بھی بہترین تعلیم حاصل کر سکیں گے بلکہ اہم نوعیت کا اقدام تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/watch/?v=1121962439991602

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×