Site icon

ممبئی ساحل پر 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ہلاک

A 26-foot whale calf dies on Mumbai coast

ممبئی ساحل پر 26 فٹ لمبے وہیل کے بچے کو بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کیا گیا، مگر کامیابی نہ مل سکی

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

ممبئی کے ساحل پر ہمپ بیک بلیو وہیل کا ایک بچہ پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ کی ساحلی پٹی پر پیش آیا، جہاں 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ساحل پر پھنس گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھرپور کوششوں کے باوجود وہیل کے بچے کو بچایا نہ جا سکا۔

ریسکیو آپریشن ناکام

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام وہیل کے بچے کو بچانے کے لیے محکمہ جنگلات کے افسران، شہری حکام اور جنگلی حیات کے ڈاکٹروں نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھرپور کوششوں کے باوجود وہیل کے بچے کو بچایا نہ جا سکا۔

قانون کے مطابق تدفین

حکام کے مطابق بعد ازاں جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کے ضابطہ کار کے تحت سمندری جانور کو دفن کر دیا گیا۔

Exit mobile version