September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
کا باہمی معاہدہ کارگرثابت ہوگا CEJکیا بینک الفلاح اور

کا باہمی معاہدہ کارگرثابت ہوگا CEJکیا بینک الفلاح اور

جرنلزم ڈگری پروگرام میں باہمی معاہدے کے تحت سی ای

جے کے آن لائن کانٹینٹ تخلیق کاروں کے پانچ طلبا کو

اسکالرشپ دیئے گئے۔

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: بینک الفلاح اورانسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) کراچی میں سینٹر فارایکسیلینس ان جرنلزم(سی ای جے) نے جرنلزم ڈگری پروگرام اورمالی خواندگی میں آن لائن کانٹینٹ تخلیق کرنے والوں کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔

باہمی معاہدے کے مطابق بینک الفلاح سال2024-25کیلئے آئی بی اے میں ماسٹر آف سائنس ان جرنلزم (ایم ایس اس پروگرام کا مقصد صحافیوں کی ایک ایسی نئی نسل تیار کرنا ہے جو با اختیار ہونے کے ساتھ ساتھ مالیاتی امور کی تحقیقات اوررپورٹنگ کی مہارت سے لیس ہوں۔جے) کی ڈگری حاصل کرنے والے پانچ طلباء کو اسکالر شپ کیلئے فنڈز فراہم کرے گا اور مالی خواندگی سے متعلق آگاہی کیلئے بارہ کانٹینٹ تخلیق کاروں کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔

اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز،آئی بی اے کی پروفیسرو ڈین ڈاکٹرعاصمہ حیدر نے باہمی معاہدے کے بعد اسکالر شپ کی تقریب کے موقع پر کہا کہ ”آئی بی اے کراچی کے اسکول آف اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز میں جرنلزم میں ماسٹر ز کے طلباء کو رپورٹنگ، تحقیقات،حقائق کی جانچ اور ٹیکنالوجی واخلاقیات کے بہترین اطوار سے آراستہ کیاجاتا ہے۔

حالیہ پروگرا م کے ذریعے آئی بی اے میں ماسٹر آف سائنس ان جرنلزم (ایم ایس جے) کی ڈگری حاصل کرنے والے پانچ طلباء اسکالر شپس کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے صحافت سے متعلق مالی خواندگی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے اور شفافیت کو فروغ دیتے ہوئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے کو جوابدہ ٹھہرا سکیں گےعلاوہ ازیں یہ عمل با لآخر پاکستان میں ایک صحت مند مالیاتی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں مدد کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یو اے ای اور پاکستان: معاشی ترقی کیسے ممکن ہے

موبیز کی پاکستان آمد

مزید برآں سی ای جے-آئی بی اے بارہ کانٹینٹ تخلیق کاروں کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گا۔ سی ای جے کے قائم مقام سربراہ تیمور احمد نے بینک الفلاح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پاکستان میں بالخصوص نوجوان صحافیوں کو با اختیار بنانے اوران کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنا انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اس اقدا م کے بہترین نتائج کیلئے پر اُمید ہیں۔‘‘ بینک الفلاح کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیو نیکیشن مدیحہ جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ ”یہ تعاون ایک ہنر مند اوربا خبرافرادی قوت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملک کی مالی بہبود میں اپنا کردار ادا کرنے کے بینک الفلاح کے عزم کے عین مطابق ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×