September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سندھ کو270میگاواٹ سولر پروجیکٹس کی منظوری مل گئی

سندھ کو270میگاواٹ سولر پروجیکٹس کی منظوری مل گئی

نیپرا کی جانب سے 270 میگاواٹ سولر پروجیکٹس کی

منظوری، عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے

اہم پیشرفت ہے، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے انرجی ڈپارٹمنٹ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی ہے۔

انہوں نے دوران اجلاس متعلقہ افسران کو سولر پروجیکٹ کے حوالے سے اہم مقررہ اہداف و اقدامات اور تمام ضروری وسائل کو بروئے کار لانے اور پروجیکٹ سے متعلق پروگریس رپورٹ فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے صوبہ سندھ کے 270 میگاواٹ کے دو سولر پروجیکٹ کی منظوری نا صرف خوش آئند ہے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے وژن کی کی طرفت ایک اہم پیشرفت ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ ، مشتاق احمد سومرو، سی ای او (ایس ٹی ڈی سی) سلیم احمد شیخ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ احمد قاضی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ 150 میگاواٹ کا سولر منصوبہ، دیھ میٹھاگار میں جبکہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیھ ہلکانی میں لگے گا۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ 270 میگاواٹ سولر منصوبوں کی منظوری سے سندھ کےعوام کو سستی بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی علاوہ ازیں کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں بھی معاون و مددگار ہوگا۔

وزیر توانائی نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ توانائی کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے والے تمام منصوبوں کی رفتار تیز کریں اور منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔

انہوں نے افسران سے دوران گفتگو کہا ہے کہ سولر پروجیکٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکل درپیش ہو تو آپ براہ راست مجھ سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے میں وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے یہ دوسرا اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انرجی ڈپارٹمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

انہوں نے دوران اجلاس صوبہ سندھ میں اپنی پارٹی کے وژن اور مشن کی تفصلی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات بھی یہی ہیں کہ سندھ میں جاری تمام عوامی، فلاحی اور ریلیف کے منصوبوں کے اہداف کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل کرکے ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچائے جائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×