September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
برٹش ہائی کمیشن کا وفد سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کیوں دکھا رہا ہے؟

برٹش ہائی کمیشن کا وفد سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کیوں دکھا رہا ہے؟

وفد نے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سے کی ملاقات

مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ سے برٹش ہائی کمیشن کے وفد نے ہیڈ آف ڈویلپمنٹ مس جوموئر کی قیادت میں علی ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے۔

دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے ملاقات کے دوران وفد کو بتایا کہ ڈولپمنٹ اور زرعی شعبوں سمیت انرجی کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔

پاکستان کا صوبہ سندھ ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش سیکٹرز سے مالامال ہے۔

یہاں ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کار بلاخوف و خطر سرمایہ کاری میں مصروف ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے حکومت سندھ کی سرمایہ کاری، دوست پالیسی اور سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی خصوصی مراعات اور سیکیورٹی ہے۔

برٹش ہائی کمیشن کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایات پر حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری دوست پالیسی کی تعریف بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار، ملکی ہو یا غیر ملکی کسی بھی مقام پر وہ سیکیورٹی کے ساتھ منافع بخش سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے باعث ہی غیر ملکی سرمایہ کار، صوبہ سندھ میں بلاجھجک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

وفد نے محکمہ توانائی ، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ کی جانب سے عوام کی فلاح بہبود اورصوبہ کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو270میگاواٹ سولر پروجیکٹس کی منظوری مل گئی

وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر برٹش سرمایہ کار، ڈولپمنٹ، زرعی اور توانائی کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو حکومت سندھ انہیں ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

برٹش ہائی کمیشن کے وفد میں سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر پروگرام کے علاوہ برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی سیکنڈ سیکریٹری نوام ریزنبم (Noam Rosenbaum) بھی شریک تھے، اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے وفد کے اراکین کو سندھ کے روایتی تحائف بھی پیش کئے۔

برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×