September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سولرائیزیشن کے لیے سندھ کے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص

سولرائیزیشن کے لیے سندھ کے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص

سولرائیزیشن کے ذریعے بجلی کی مد میں عوام کو ریلیف

دینے کیلئے سندھ کے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کئے

گئے ہیں، وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر ترقیات، توانائی و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ پاکستانی میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ سولرائیزیشن کے ذریعے صوبہ سندھ کے لوگوں کو بجلی کی مد میں ریلیف دینے کیلئے 25 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کیلئے وہ چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کے شکرگزار ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ وژن ہے کہ سندھ کی عوام کو سستی اور مفت بجلی فراہم کی جائے، اس حوالے سے پورے صوبے میں خاص طور پر سندھ کے انتہائی پسماندہ اور غریب عوام کیلئے حکومت کی جانب سے سولر پینل کی فراہمی اور سولرائیزیشن کا عمل بلا تفریق جاری ہے۔

انہوں نے مید کہاکہ محکمہ توانائی سندھ نے سولرائیزیشن کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھا ہوا ہے۔

وزیر توانائی و منصوبہ بندی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں رکھے گئے بلاک بجٹ سے صوبے کی عوام کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔

ناصر شاہ نے دوران بات چیت دعوی بھی کیا کہ ہمارے پاس اتنی اکثریت ہے کہ ہمیں بجٹ پاس کروانے کیلئے کسی کی بھی مدد یا ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

سولرائیزیشن کے لیے سندھ کے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص

وزیر توانائی و منصوبہ بندی ناصر شاہ نے

میڈیا سے دوران بات چیت دعوی بھی کیا کہ

ہمارے پاس اتنی اکثریت ہے کہ ہمیں بجٹ پاس

کروانے کیلئے کسی کی بھی مدد یا ووٹ کی

ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر کے دوران انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اپوزیشن اراکین وزیراعلیٰ کی ڈائیس کے آگے آگئے جوکہ قواعد و ضوابط کے خلاف تھا، حالانکہ ہماری اپوزیشن اراکین سے بات چیت ہوئی ہے اور تقاریر کا وقت بھی طے کیا گیا ہے۔ لیڈرشپ کو ٹارگٹ نہیں کیا جانا چاہئے جس پر اپوزیشن نے اتفاق کیا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اراکین اسمبلی سندھ ، عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ بلاک ایلوکیشن کے ذریعے اراکین اسمبلی کی تجاویز پر اسکیمز رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ نے 1450 اسکیمیں مکمل کیسے کیں؟

انہوں نے ناراضگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں احتجاج کا طریقہ عجیب تھا۔ اپوزیشن لیڈر نے غلط بیانی کی۔

علی خورشیدی، ادی فریال تالپور کے پاس آئے جس پر فریال تالپور نے کہا کہ آپ کا طریقہ کار غلط تھا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ میں بلا تفریق کام کیا ہے اورکرتی رہے گی۔ وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو خدمت کا صلہ دیا ہے۔ کراچی کو ہم زیادہ فوقیت دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم جنگ کو کبھی پسند نہیں کرتے، اسرائیل کے عسکری ٹھکانوں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ اسرائیل پر آئی تباہی سے پوری دنیا کے مسلمان خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×