September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پاکستان کے پہلے سپرمین فین کلب کا آغاز ہوگیا

پاکستان کے پہلے سپرمین فین کلب کا آغاز ہوگیا

کامک کون پاکستان کے صدر سید عامر سجاد نے جنوری

سن 2026 میں منعقد ہونے والے کامک کون پاکستان کے

منصوبوں کی نقاب کشائی کی

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: عامر سجاد وینچرز کے سی ای او اور کامک کون پاکستان کے صدر سید عامر سجاد نے کہا کے کہ پاکستان کی ملکی تاریخ میں پہلی بار، عامر سجاد وینچرز کی جانب سے ” کامک کون پاکستان ” کے عنوان سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

تقریب 31 جنوری سن 2026 کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی تاہم ابھی اس سلسلے میں ضروری تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔

عامر سجاد وینچرز کے سی ای او اور کامک کون پاکستان کے صدر سید عامر سجاد نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ یہ تقریب پاکستان میں پاپ کلچر اور تخلیقی فنون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر کام کرے گی ۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سپرمین فین کلب، صرف تفریح نہیں بلکہ عالمی فنکاروں، برانڈز اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی ۔

ایونٹ کے روڈ ٹو کامک کون پاکستان سن 2026 کے اقدام کے پری لانچ کے ایک حصے کے طور پر، کامک کون پاکستان کے صدر، کیوریٹرسید عامر سجاد کے پرائیویٹ کلیکشن سے ایک شاندار زندگی کے سائز کے سپرمین مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔

پاکستان کے پہلے سپرمین فین کلب کا آغاز ہوگیا

نقاب کشائی کے موقع پر پاکستان کے پہلے سپرمین فین کلب کا بھی آغاز کیا گیا، اس کے ساتھ ایک ٹریبیوٹ فین کلب بھی پیش کیا گیا جو آنجہانی کرسٹوفر ریو کی وراثت کے لیے وقف ہے۔ واضح رہے کہ سن 1978 کی سپرہٹ فلم میں سپرمین کا مشہور کردار کرسٹوفر ریو نے ادا کیا تھا ۔

یہ ایک یادگار اور تاریخی واقعہ تھا کیونکہ 13 سال بعد سپرمین کی نئی فلم بھی اس ہفتے کے آخر میں ریلیز ہو رہی ہے جس کی ہدایتکاری جیمز گن نے کی ہے اور سپرمین کا کردار ڈیوڈ کورنسویٹ نے ریچل بروسناہن کے ساتھ لوئس لین کے ساتھ پیش کیا ہے ۔

تقریب کے دوران اپنی نوعیت کی پہلی سرگرمی بھی ہوئی جہاں کامک کون پاکستان کی ہیڈ آفس بلڈنگ کراچی، پاکستان پر عامر سجاد وینچرز کے سی ای او اور کامک کون پاکستان کے صدر سید عامر سجاد نے سپرمین کا لوگو بھی لگایا ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی اداکار کی چینی جنگی تاریخ پر مبنی  مبنی فلم میں شاندار اداکاری

سندھ میں توانائی کے مسائل

سندھ کے گھروں کو روشن کرنے والے منصوبے کون سے ہیں؟

وارنر برادرز کی نئی سپرمین فلم کے HKC انٹرٹینمنٹ ڈسٹری بیوٹر نے بھی آفیشل سپرمین مووی ڈسپلے اور پوسٹرز بھیج کر ایونٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

کامک کون پاکستان کا آفیشل میسکوٹ بھی منظر عام پر لایا گیا۔ وینچرز کے سی ای او اور کامک کون پاکستان کے صدر سید عامر سجاد عامر سجاد نے بتایا کہ سپر ہیرو پاکستان کی فلم اس وقت ہالی ووڈ میں تیاری کے مراحل میں ہے ۔

تقریب میں پاکستان اور بیرون ملک کی اہم شخصیات ، غیر ملکی سفارت کار، تاجر رہنما ، میڈیا کے نمائندے اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

سید عامر سجاد نے کہا کہ اس لانچ ایونٹ کا مقصد کامک کون پاکستان کے وژن اور تفصیلات کو شیئر کرنا اور ملک میں تخلیقی اور تفریحی صنعت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

کامک کون پاکستان کا مقصد نوجوانوں کو نہ صرف ایک یادگار تجربہ فراہم کرنا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر مقامی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×