September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
یوم استحصال کشمیر ریلی

یوم استحصال کشمیر ریلی

کشمیر کا مقدمہ انصاف و انسانیت کا مقدمہ ہے، آج بھارت پوری دنیا میں ذلت کا نشانہ بنا

ہوا ہے، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور سید ذوالفقار علی شاہ کا

یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر ثقافت و سیاحت سید ذالفقار علی شاہ نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پیپلز چورنگی تا مزار قائد تک نکالی جانے والی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ہم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوا کر ہی دم لیں گے ۔

کشمیر کا مقدمہ انصاف اور انسانیت کا مقدمہ ہے ۔ آج بھارت پوری دنیا میں ذلت کا نشانہ بنا ہوا ہے اور انشاءاللہ کشمیریوں کا اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق جلد فیصلہ ہوجائے گا ۔ آئندہ سال 5 اگست 2026 کو جب ہم ملیں گے تو اُس وقت کے کشمیر کے حالات یکسر تبدیل ہوں گے ۔

ریلی سے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما ایڈوکیٹ پرویز احمد، پیپلز پارٹی کے لعل چند اکرانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ریلی میں وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سلیم بلوچ، سرفراز راجڑ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، کلثوم چانڈیو، اویس شاہ، سنئیر ممبر بورڈ ریونیو سید خالد حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، غلام محمد و دیگر بھی شریک تھے ۔

یوم استحصال کشمیر ریلی

ریلی کےراستوں پر کشمیر اور پاکستان کےجھنڈے لگائے گئے تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری حریت پسندوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔ ریلی میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

شہر کراچی میں واٹر ٹینکس کا قیام کیوں ضروری ہے؟

کیماڑی سی فوڈ اسٹریٹ آپکی منتظر ہے

روزانہ بادام کھائیں، بیماریوں کو بھگائیں

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ، سعید غنی نے کہا کہ ہر سال ہم 5 اگست 2019 کو بھارتی جارحیت اور بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرارداد کے برعکس ان کے خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے ایک سازش کے خلاف یوم استحصال کشمیر کے طور پر مناتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ آج ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ گذشتہ برس 2024 کو جب یہ دن ہم منا رہے تھے اس وقت ہم اتنے زیادہ پرامید نہیں تھے کہ جلد ہم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلوا دیں گے لیکن آج جب ہم 2025 میں یہ دن منا رہے ہیں تو ہم بہت زیادہ پرعزم ہیں کیونکہ 10 مئی کو بھارت کو جو ذلت پاکستانی افواج کے ہاتھوں اٹھانی پڑی ہے اور آج دنیا بھر میں بھارت جس طرح ذلیل ہورہا ہے انشاءاللہ آئندہ سال 2026 تک ہم آج کی صورتحال سے زیادہ کشمیر کے معاملہ بہتر ہوں گے ۔

سعید غنی نے کہا کہ گجرات کا قصائی مودی پہلے کشمیر کے اشیو پر بات کرنے کو ہی تیار نہیں تھا لیکن پاک بھارت جنگ کے بعد وہ اب کشمیر پر بات کرنے پر آمادہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر عالمی دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم کسی صورت کشمیر کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے ۔ آج بھی ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مودی اور بھارت کی جو حالت دنیا کے سامنے ہے انشاءاللہ ہمیں اب کشمیر کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا ۔

سعید غنی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی جنگ ہوئی اس وقت پوری دنیا ایک طرف تھی لیکن اللہ کی مدد اور پاک فوج کی مدد سے چند روز میں بھارت کو ذلت ہوئی ہے دنیا بھر نے دیکھا ہے ۔ ا

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انشاءاللہ جلد مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے دن ختم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی پاک فوج کی مہارت اور قوم کےجذبے سے فتح ملی اور انشاءاللہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اورانہیں بھی ان کی مرضی اور منشاء کے مطابق آزادی دلوا کر ہی دم لیں گے ۔

سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم پاکستان ہے۔ کشمیری ہمارےبھائی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج غزہ میں ظلم ہورہا ہے وہ عالمی دنیا کو نظر آرہا لے تو انہیں کشمیر میں بھی ظلم ہورہا ہے اس کو بھی دیکھنا ہوگا ۔

آج پوری کشمیریوں کی قیادت جیل میں ہے، لیکن کشمیری عوام کے جذبے آج بھی اتنے ہی مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی اس خطے میں بربریت ہے ۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا ۔ انشاءاللہ ہم کشمیریوں کا مقدمہ بھی عالمی سطح پر لڑتے رہیں گے جب تک کشمیریوں کو آزادی سے ہمکنار کروا کر ان کہ امیدوں کے مطابق پاکستان میں شامل نہیں کرلیتے ۔

وزیر ثقافت ذوالفقارعلی شاہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن پاکستان کی عوام کبھی بھول نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی چیخیں کیوں سنائی نہیں دیتی ، جس طرح غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر مظالم ہورہے ہیں اسی طرح بھارت کی جانب سے نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر بھی مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔

سید ذوالفقارعلی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا بے روپ چہرہ عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور انشاءاللہ کشمیر کے معاملہ پر بھی وہ بھارتی جارحانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی خوبصورت واادیاں انشاءاللہ جلد پاکستان کے ساتھ ہوں گی ۔ حریت رہنما ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا کہ میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا ہے اوع کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح تک بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔

وزیر ثقافت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے اگر ہزار سال بھی جنگ لڑنا پڑی تو ہم لڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ کا بدترین دن تصور کرتے ہیں اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت کو روندا گیا۔ اس دن کشمیریوں کی ان کی شناخت سے محروم کیا گیا اور ان کی حق خود ارادیت پر شب و خون مارا گیا ۔ ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی آپریشن سندور کے جواب میں جو بنیان مرصون کے تحت بھارت کو دھول چٹائی اس کے بعد 70 سالوں کے بعد ایک بار پھر کشمیریوں کے حوصلے مستحکم ہوئے ہیں ۔

انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ آج 80 لاکھ کشمیریوں پر بھارت نے اپنی 10 لاکھ افواج کو تعینات کیا ہوا ہے ۔ وزیر ثقافت نے کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سفارتی سطح پر پاکستان کا کیس دنیا کے سامنے پیش کرکے دنیا بھر میں ثابت کیا کہ پاکستان اپنے موقف پر حق جانب سے اس پر انہیں پوری کشمیری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیر ثقافت ذوالفقارعلی شاہ نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانی ہی رہیں گے اور ہم پاکستان کے ساتھ ہی جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×