September 19, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلے گی
روہڑی تا سکھر

روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلے گی

لاہور کی طرز پر کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروسز متعارف کرانے کا

منصوبہ، شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کے فیصلے سے لاکھوں افراد

مستفید ہوسکیں گے، وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

کراچی: وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان ریلوے کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ لاہور کی طرز پر پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے سبب اربن ریلوے سروسز منصوبہ شروع کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے ۔

یہ منصوبہ کراچی سے سکھر تک عوام کی سفری سہولیات میں اضافہ کرے گا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں انٹراسٹی بسوں پر مسافروں کا لوڈ بھی کم ہوگا اور رش کے باعث عوام کی تکالیف بھی کم ہونگی ۔

ناصر حسین شاہ نے عوام کی بہتری و سفری سہولیات میں اضافہ کے لیے سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے روہڑی سے سکھر کے درمیان شارٹ روٹ پر ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفد کی قیادت چیئرمین و سیکریٹری پاکستان ریلوے سید مظہر الاسلام کررہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ اور ڈی ایس ریلوے کراچی ریحان لاکھو شریک تھے جبکہ سیکریٹری محکمہ توانائی سندھ مشتاق احمد سومرو، ایم ڈی تھرکول انرجی بورڈ طارق علی شاہ ، ایڈیشنل سیکریٹری کول ڈاکٹر وقاص راجپوت، چیف ٹیکنکل افسر شارق رضا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلے گی

سیکریٹری ریلوے نے اس موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے سندھ حکومت کو مختلف منصوبوں میں شراکت کی پیشکش کی اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے نے پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور میں عوام کیلئے سب اربن ریلوے سروسز کا منصوبہ شروع کیا ہے جس سے 8 کروڑ کی آبادی مستفید ہورہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کئی عوام دوست اہم منصوبے ہیں جوکہ ہم حکومت سندھ کے اشتراک سے شروع کرنا چاپتے ہیں جس کے لئے ہمیں سندھ حکومت کا تعاون اور مدد درکار ہے ۔

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن اور ہدایات ہیں کہ عوام کے وسیع تر مفاد اور سہولیات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ منصوبے بنائے اور تکمیل کئے جائیں ۔

لہٰذا چیئرمین کے وژن کے مطابق (حکومت سندھ) ہم ہر اس ادارے سے مکمل تعاون اور مدد کیلئے تیار ہیں جو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات کرے یا منصوبہ بندی کرے ، اسی طرح ہم ریلوے کے ساتھ عوام مفاد کے عظیم منصوبوں میں ناصرف اشتراک کریں گے بلکہ حکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بھی بنائیں گے ۔

وزیر توانائی نے کے سی آر کے حوالے سے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کیلئے سندھ حکومت نے اپنے حصے کا کام مکمل کیا جبکہ ریلوے لائن کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات جاری تھے کہ وہ ریلوے حکام کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر رکوا دیئے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

یوم استحصال کشمیر ریلی

کیماڑی سی فوڈ اسٹریٹ آپکی منتظر ہے

ناصر شاہ نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری اور کامیابی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ روہڑی سے کراچی تک ٹریک منصوبہ بہترین اور مفید ثابت ہوگا ۔

پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کو ترجیح دی جائی گی اور سندھ حکومت کی جانب سے این او سی سمیت دیگر حوالوں سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی جائی گی ۔

روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلے گی

انہوں نے سیکریٹری ریلوے سے کہا کہ سندھ حکومت اس

اہم منصوبے کی تکمیل میں آپ کے ساتھ ہے ۔ ریلوے

انتظامیہ کی وجہ سے سندھ حکومت کے بہت سے پروجیکٹ

التواء کا شکار ہیں جو فوری طور پر توجہ اور حل طلب ہیں

لہٰذا معاملات کی بہتری کیلئے مشترکہ طور پر کمیٹی قائم کی

جائے تاکہ درپیش تمام مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے ۔

اس موقع پر صوبہ سندھ میں واقع ریلوے اسٹیشنز اور حساس ترین ریلوے کراسنگ کی بہتری کیلئے بھی تجاویز زیرغور آئیں ۔ مختلف ریلوے اسٹیشنز کو گود لینے کے حوالے سے بھی تجویز زیر غور آئی ہے ۔ ریلوے لائن کے گرد صفائی ستھرائی اور گرین بیلٹ کے قیام کی بھی تجویز پر گور کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×