پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، اقلیتیں آج بھی دیانت داری اور
قربانی سے ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، ناصر حسین شا
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اقلیتوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اقلیتیں آج بھی دیانت داری، محنت اور قربانیوں کے ساتھ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدرِمملکت پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے پاکستان میں مقیم اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے ۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جب کہ اقلیتی مذہبی تہواروں پر عام تعطیل کا اعلان بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
تھر میں کول گیسیفکیشن کیوں شروع کیا جارہا ہے؟
ڈاکٹر روتھ فاؤ: جزام کے مریضوں کی ماں
ناصر حسین شاہ کے بیان کے مطابق پاکستان کے مندر، گرجا گھر اور گردواروں کی مرمت و بحالی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں اقلیتی طلبہ کو تعلیمی وظائف اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قائداعظم کے وژن پر عمل پیرا ہے اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔ صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ، سید ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دیں تاکہ پاکستان میں امن، محبت اور یکجہتی کی فضا قائم رہ سکے ۔


