مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والے شہروز خان نے حکومت سندھ سے عالمی مقابلوں میں سپورٹ کی اپیل، وطن واپسی پر شاندار استقبال۔
ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین
کراچی: تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں ہونے والے تن سازی کے عالمی مقابلے میں 70 کلو گرام پلس کٹیگری میں پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تن ساز شہروز خان نے اپنی کامیابی کو پاکستانی عوام ، والدین، دوست احباب اور اپنے ٹرینرز کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

انہوں نے تھائی لینڈ سے کراچی واپسی پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ، میں نے حکومت سندھ سے
درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے عالمی مقابلوں میں ان کو
سپورٹ کرے تاکہ وہ پاکستان اور صوبہ سندھ کا نام مزید روشن کرسکیں ۔
یہ بھی پڑھیں
کیا وزیراعلیٰ سندھ کی معذور افراد اور کاشتکاروں کے لیے اقدامات کافی ہیں؟
کیا ہے اور یہ دنیا کے لیے کیوں اہم ہے؟ (GGI)چین کا عالمی نظم و نسق
کسنگ بگ کی بیماری: چگاس ڈیزیز کا نیا خطرہ
تن ساز شہروز خان کی وطن واپسی پر ائیرپورٹ پر ان کے اہل خانہ اور مداحوں نے پرجوش استقبال کیا ۔ شہروز خان نے مزید کہا کہ مذکورہ مقابلے میں دنیا بھر سے سو100 سے زائد ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا تھا اور انہیں فخر ہے کہ انہوں نے مقابلے میں مسٹر یونیورس کا ٹائٹل جیتا اور گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان اور صوبہ سندھ کا نام پوری دینا میں روشن کیا ہے ۔