October 17, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
شِکرا : پاکستان کا بہادر شکاری پرندہ
شِکرا پرندے

شِکرا : پاکستان کا بہادر شکاری پرندہ

شِکرا پرندہ پاکستان کا مقامی شکاری ہے جو اپنی تیزی، طاقت اور

خوبصورتی کے لیے مشہور ہے، مگر غیر قانونی شکار کی بنا پر اب خطرے میں ہے۔

ویب نیوز رپورٹ : عمر ہاشمی

شِکرا پرندے

کراچی : شِکرا ایک چھوٹا شکاری پرندہ ہے جو باشے کی طرح ہوتا ہے ۔ اسے فضا کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ پرندہ محنت و مشقت کی وجہ سے جانا پہچانا جاتا ہے تاہم یہ باور کرانا ضروری ہے کہ شِکرا بہت قوی بھی ہوتا ہے ۔

شِکرا پرندے کی زندگی کا دورانیہ

اپنےشکار کا ماہر شِکرا پرندے کی زندگی کا دورانیہ تقریباً 10 سے 15 سال ہے، تاہم اس کی زندگی کا دارومدار اس کی رہائش اور خوراک کے حالات پر منحصر ہے ۔

شِکرا پرندے کی افزائش

شِکرا پرندے کی افزائش کا موسم عموماً ہر سال فروری سے مئی تک ہوتا ہے ۔ یہ پرندہ اپنے جوڑے کے ساتھ درختوں پر آشیانا بناتا ہے ۔ مادہ شِکرا 2 سے 4 انڈے دیتی ہے ۔

شِکرا

انڈوں کو صرف مادہ شِکرا سیکتی ہے ۔ 18 سے 20 دن بعد اس جوڑے کے بچے انڈوں سے باہرآجاتے ہیں ۔

بچوں کی پرورش

یہ جوڑا بہترین کورڈینیشن کے ساتھ بچوں کی پرورش کرتا ہے ۔

شِکرا

ان کے بچے 4 سے 6 ہفتوں کے بعد آشیانے سے باہر نکل

کرفضا میں اڑتے نظر آتے ہیں اور6 سے 8 ہفتوں کے بعد

ازخود ، خوراک کا حصول شروع کر دیتے ہیں ۔

شِکرا پرندے کا سائز

شِکرا کا سائز تقریباً 26 سے 30 سینٹی میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کا وزن 80 سے 150 گرام ہوتا ہے ۔

نر اور مادہ شِکرا پرندے میں فرق

نر شِکرا عموماً مادہ سے چھوٹا ہوتا ہے اور اس کے وجود پر موجود پر رنگ برنگے ہوتے ہیں ۔

نر کے پر اور دم سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں، جبکہ مادہ کے پَر اور دُم بھورے رنگ کے ہوتے ہیں ۔

شِکرا پرندے کی رہائش گاہیں

شِکرا پاکستان کا مقامی پرندہ ہے ۔ اب سے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے کھیتی باڑی والے علاقوں اور باغات میں عام پایا جاتا تھا ۔ لیکن اب غیر قانونی شکار اور پھندوں کی وجہ سے اسکی کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی ہوگئی ہے ۔

شِکرا کی غذائی عادات کیا ہیں؟

شِکرا ایک ایسا شکاری پرندہ ہے جو اپنی تیز رفتاری اور چستی کے باعث شکار کرنے میں ماہر ہوتا ہے ۔ لہذا چھوٹے پرندوں، کونڈوں، مارگز اور دوسرے چھوٹے جانوراس کی بھوک مٹانے کے لیے اسکے شکار کا ہدف ہوتے ہیں ۔

شِکرا کے دشمن کون ہیں؟

: شِکرا کے چند اہم دشمن بھی ہیں

بڑے پرندے جیسے کہ باز اور عقاب وغیرہ ۔

سانپ ، ان کے بچوں کو کھا جاتے ہیں ۔

انسان جو غیر قانونی شکار اور پھندوں کے ذریعے ان کی آبادی کو متاثر کرتے ہیں ۔

شِکرا کی مارکیٹ میں قیمت کتنی ہے ؟

پاکستان میں فی شِکرا کی قیمت 1500 سے 2500 روپے تک ہو سکتی ہے ۔ عام طور پر لوگ اسے شکار کے لیے خریدتے ہیں، لیکن غیر قانونی شکار کی وجہ سے ان کی آبادی پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔

شِکرا پرندے کا تحفظ کیسے ممکن ہے ؟

شِکرا کی تعداد میں کمی کی وجہ سے اب ان کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ غیر قانونی شکار اور پھندوں کی وجہ سے ان کی آبادی متاثر ہو رہی ہے۔

ان پرندوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ اس لئے ان کی رہائش گاہوں کو محفوظ بنانا اولین ترجیح ہونا چاہیئے ۔

یہ بھی پڑھیں

گولڈن ایگل: پرندوں کی دنیا کا بادشاہ

نریڑی لگون بدین میں سندھ وائلڈ لائف کی کارروائی، شکاریوں کے جال تلف

ہم کیا کر سکتے ہیں ؟

شِکرا پرندے کی رہائش گاہوں کو محفوظ بنائیں ۔

لوگوں میں شِکرا پرندے کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ۔

ہم مل کر اس شکارہ پرندے کے تحفظ کے لیے کام کر سکتے ہیں اور ان کی آبادی کو پھر سے پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×