November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
میلودی بزارڈ: ماں کا لاپتہ بیٹی کے ساتھ پراسرار سفر نے تفتیش کو الجھا دیا
میلودی بزارڈ

میلودی بزارڈ: ماں کا لاپتہ بیٹی کے ساتھ پراسرار سفر نے تفتیش کو الجھا دیا

میلودی بزارڈ لاپتہ بچی کیس 2025

کیلیفورنیا کی 9 سالہ میلودی بزارڈ اپنی والدہ کے ساتھ روڈ ٹرپ کے دوران لاپتہ ہو گئی۔ ایف بی آئی اور پولیس تحقیقات میں مصروف، آخر وہ کہاں ہے؟

ویب نیوز رپورٹ: روبینہ یاسمین

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے 9 سالہ بچی کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہوسکا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک 9 سالہ بچی جسس کا نام میلودی بزارڈ ہے، کی گمشدگی نے حکام کو تشویش میں ڈال دیا ہے ۔ تحقیقات کے مطابق، گمشدہ بچی کو آخری بار7 اکتوبر 2025 کو اپنی والدہ ایشلی بزارڈ کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جب وہ دونوں ایک کرائے کی گاڑی میں کیلیفورنیا سے نیبراسکا کی جانب سفر کررہی تھیں ۔

والدہ کا مشکوک رویہ

جب امریکی پولیس سانتا باربرا نے سنتا باربرا کاؤنٹی میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو لاپتہ بچی کی والدہ گھر پرموجود تھیں، مگرمیلودی بزارڈ غائب تھی ۔

حکام کے مطابق، ایشلی بزارڈ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہیں اوراپنی بیٹی کے مقام کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دے رہی ہیں ۔

پراسرار روڈ ٹرپ اور ویڈیو شواہد

: ایف بی آئی (فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن) کے مطابق

رواں برس 7 اکتوبر کو کرائے کی گاڑی سے متعلق سرویلنس فوٹیج میں میلودی کوایک وِگ اور ہیڈڈ سوئٹ شرٹ پہنے دیکھا گیا، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ شاید بچی کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق، ماں بیٹی نے کیلیفورنیا سے نیبراسکا اور پھر کینساس تک سفر اکٹھے کیا ۔ تاہم 10 اکتوبر کو جب ایشلی واپس لوٹیں، تو میلودی ان کے ساتھ نہیں تھی ۔

میلودی بزارڈ کی گمشدگی کا وقت

تحقیقات کے مطابق، بچی 7 سے 10 اکتوبر کے درمیان لاپتہ ہوئی ہے ۔ اس کے بعد سے نہ تو اسکول انتظامیہ نے میلودی کو دیکھا اور نہ ہی کسی خاندان کے فرد نے اس سے رابطہ کیا ۔

واضح رہے کہ اسکول نے 14 اکتوبر کو بچی کی مسلسل غیر حاضری کی اطلاع سنتا باربرا پولیس کو دی، جس کے بعد کیس کی تفتیش اور چھان بین کا عمل شروع ہوا ۔

خاندان کی اپیل

میلودی کے اہلِ خانہ نے لومپوک میں ایک شمع بردار یادگاری تقریب منعقد کی اورعوام سے مدد کی اپیل بھی کی۔

: بچی کی نانی لِلی ڈینس نے کہا

میلودی، اگر تم سن رہی ہو تو جان لو کہ ہم تم سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ براہ کرم کسی کو اطلاع دو، ہم تمہیں لینے آجائیں گے”۔”

دردناک پس منظر

میلودی کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ صرف چھ ماہ کی تھی ۔ ایف بی آئی کے جاری کردہ مِسنگ پوسٹر کے مطابق میلودی کی لمبائی چار فٹ سے ساڑھے چار فٹ کے درمیان اور وزن 60 سے 100 پاؤنڈ کے درمیان ہے ۔

حکام نے کہا ہے کہ، ہمارے پاس میلودی بزارڈ کی سن 2023 کی تصویر ہی واحد تازہ فوٹو ہے جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکتی ہے ۔

کیااسے دیکھنا یاد ہے؟

چارلی کرک کا قتل: یوٹاہ کا 22 سالہ ٹائلر رابنسن گرفتار، امریکا میں سیاسی تشدد پر خدشات بڑھ گئے

سانپ اور انسان کی فطرت کا حیران کن موازنہ: کیا انسان سانپ سے زیادہ چالاک ہے؟

پولیس اور ایف بی آئی کی اپیل

: سنتا باربرا کاؤنٹی شیرف بل براؤن نے کہا ہے کہ

ہمیں امید ہے کہ میلودی کسی ایسے شخص کے ساتھ ہو سکتی ہے جو اس کے حالات سے بے خبر ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ واپس آجائے۔

ایف بی آئی اور مقامی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر9 سالہ گمشدہ بچی میلودی بزارڈ کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر حکام کو اطلاع دے ۔

ہر لمحہ قیمتی ہے۔ اگر آپ نے کوئی سراغ دیکھا یا کسی دوست/رشتہ دار کے پاس معلومات ہیں تو ہمارے ساتھ شئیر کریں ۔ اور معلومات فراہم کرنے کے لیے FBI سے رابطہ کریں : FBI Missing Child Poster

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×