بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ جاری، سندھ سمیت تمام اسپتال الرٹ، ہوائی اڈوں پر سخت اسکریننگ کا حکم۔
ویب نیوز رپورٹ: ماریہ اسمعیل
کراچی : ایڈوائزری کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اورانسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے تاحال پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اورالٹی شامل ہے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق، صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں، وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پرعملدرآمد کی کریں ۔

واضح رہے کہ بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔ پاکستان میں تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پرسخت اسکریننگ کا حکم دیا گیا ہے جب کہ پاکستان آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
ایک پر اسرار بیماری Nipah Virus
سندھ وائلڈ لائف: غیر قانونی شیر کی نقل و حمل روکیں
مکلی قبرستان: سندھ کی تاریخ، فنِ تعمیراورعالمی ورثہ خطرے میں
اس کے علاوہ گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری ہسٹری کی تصدیق کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
نیپاہ سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے۔
تمام کلیئرنس کے بغیر کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں کم از کم 5 نیپاہ کیسز اب تک رپورٹ ہوئے ہیں ۔


