March 29, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
آرکٹک سمندری برف خطرناک حد تک کم : 2050 تک برف ختم ہونے کا خدشہ
Arctic sea ice at record low level due to climate change

آرکٹک سمندری برف خطرناک حد تک کم : 2050 تک برف ختم ہونے کا خدشہ

آرکٹک سمندری برف میں خطرناک کمی ریکارڈ، ناسا کے مطابق برف 9 فیصد کم۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن گئے۔

ویب نیوز رپورٹ : روبینہ یاسمین

آرکٹک سمندری برف میں کمی نے دنیا کو چونکا دیا

دنیا کے شمالی حصے میں واقع آرکٹک ایک بار پھر خبروں میں ہے، جہاں سمندری برف میں کمی خطرناک حد تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ صرف ایک موسمی تبدیلی نہیں بلکہ عالمی ماحولیاتی بحران کا واضح اشارہ ہے ۔

ریکارڈ کے مطابق برف میں کتنی کمی ہوئی؟

ناسا اورنیشنل اِّسنو اینڈ آئس ڈیٹا سینٹر کے مطابق 15 مارچ کو آرکٹک کی برف اپنی سالانہ زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچی، لیکن یہ سطح معمول سے کافی کم تھی ۔

برف کا کل پھیلاؤ : 5.52 ملین مربع میل

اوسط (1981–2010) سے کمی : تقریباً 9 فیصد

کمی کا رقبہ : 5 لاکھ مربع میل سے زائد

یہ رقبہ ٹیکساس کے سائز سے بھی دو گنا زیادہ بنتا ہے، جو صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے ۔

موسمیاتی تبدیلی اور آرکٹک کا بحران

ماہرین کے مطابق, آرکٹک سمندری برف میں کمی کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، جو فوسل فیول کے استعمال سے پیدا ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کے باعث ہو رہی ہے ۔

یہ گیسیں زمین کا درجہ حرارت بڑھا رہی ہیں، سمندروں کو گرم کر رہی ہیں اور برف کے پگھلنے کی رفتار تیز کر رہی ہیں ۔

برف کا ختم ہونا کیوں خطرناک ہے؟

آرکٹک کی برف ایک قدرتی آئینے کا کام کرتی ہے جو سورج کی روشنی کو خلا میں واپس بھیجتی ہے۔ جب یہ برف کم ہوتی ہے تو سمندر زیادہ حرارت جذب کرتا ہے، جس سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے، موسمیاتی تبدیلی مزید تیز ہوتی ہے اور شدید موسم (ہیٹ ویوز، طوفان) بڑھتے ہیں ۔

Arctic sea ice at record low level due to climate change
آرکٹک سمندری برف تیزی سے پگھل رہی ہے، جہاں کبھی برف کی موٹی تہہ تھی وہاں اب کھلا سمندر نظر آ رہا ہے—یہ منظر موسمیاتی تبدیلی کے سنگین خطرے کی واضح تصویر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الاسکامیں اربوں کیکڑے لاپتہ ہوگئے

کیا واقعی ہم آرکٹک کو دوبارہ جما سکتے ہیں؟

پاکستان میں اسموگ: عوام کی صحت کو خطرہ

چین کی پہاڑی کاشت کاری سے پاکستان میں زرعی ترقی کے نئے امکانات

مستقبل کیا کہتا ہے؟

سائنسدانوں کے مطابق، اگر یہی صورتحال جاری رہی تو سن 2050 تک آرکٹک گرمیوں میں برف سے مکمل طور پر خالی ہو سکتا ہے ۔ یہ نہ صرف ماحول بلکہ عالمی معیشت اور جیوپولیٹکس پر بھی اثر ڈالے گا ۔

ایک اور خطرے کی گھنٹی

ماہرین اسے ایک ’’ الرمنگ سگنل ‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ مسلسل کئی سالوں سے برف کی کم ترین سطح ریکارڈ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ زمین کا ماحولیاتی نظام شدید دباؤ میں ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×