مراکش میں 1960 میں آنے والے زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے
مراکش (ویب ڈیسک ) مراکش سرکاری ٹی وی کے مطابق، جمعہ کی رات مراکش میں آنے والے 6.8 شدت کے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 13سو سے زائد ہو چکی ہے۔ شمالی افریقی ملک میں کئی دہائیوں میں آنے والا یہ سب سے زیادہ خطرناک زلزلہ ہے۔حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 7 سو 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، سڑکیں ملبے سے بند ہیں جبکہ زلزلے کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایک گواہ نے کہا کہ “ہم ملبے سے معجزات کی امید کر رہے ہیں۔زلزلے کا مرکز ماراکیچ کے جنوب مغرب میں تقریباً 72 کلومیٹر (45 میل) کے فاصلے پر ہائی اٹلس پہاڑوں میں تھا، جو کہ تقریباً 840,000 افراد پر مشتمل ایک مشہور سیاحتی شہر ہے۔ شہر کی تاریخی دیواریں، جو پہلی بار 12ویں صدی کے اوائل میں رکھی گئی تھیں، کو نقصان شدید پہنچا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، 120 سے زائد سالوں میں مراکش میں ماراکیچ کے آس پاس کے علاقے کو ہلا دینے والا یہ زلزلہ سب سے زیادہ طاقتور تھا۔1960میں مراکش میں آنے والے زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔