وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینیڈا کے شہری اور ممتاز سکھ رہنما کے قتل سے بھارتی حکومت کو جوڑنے والے “قابل اعتماد الزامات” بیان کرنے کے بعد کینیڈا نے ایک اعلیٰ بھارتی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا ہے۔
ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، کینیڈین سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارتی حکومت کے ایجنٹوں اور ایک کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے درمیان ممکنہ تعلق کے قابل بھروسہ الزامات کی سرگرمیوں کی جانچ کی ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔
کینیڈین حکومت ہر دیپ سنگھ کے قتل کے مرتکب افراد کو سزا دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھارتی سفارتکار کی بے دخلی کی تصدیق بھی کی انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ یہ بھارتی سفا رتکار کینیڈا میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی کا سربراہ ہے۔
خالصتان تحریک کے رہنما و حامی ہردیب سنگھ نجر برٹش کولمبیا میں ایک سرکردہ سکھ رہنما تھے اور مقامی پولیس کے مطابق انہیں 18 جون کو سرے، بی سی میں سکھ مندر کے باہر دو نقاب پوش بندوق برداروں نے ان کے ٹرک میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ہر دیب سنگھ نجر کی موت نے کینیڈا میں مقیم سکھ برادری کو صدمہ پہنچایا جس کے بعد کینیڈا میں سکھ برادری کا غم و غصہ احتجاجی مظاہروں کی صورت میں سا منے آیا۔
بھارت نے نجر کو کئی سال پہلے ریاست کے لئے دہشت گردی کا خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے سکھ مذہب کے لیے علیحدگی پسند تحریک کا حصہ قرار دیا تھا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتکو کے دوران بتایا کہ آج ہم ایک اہم بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر رہے ہیں ۔
ٹروڈو نے مزید کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے جی 20 کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ذاتی طور پر ہر دیپ کے قتل کے حوالے سے کینیڈا کے تحفظات پہنچائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سرزمین پر کسی کینیڈین شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا، ہماری خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے۔
ابھی تک کینیڈین پولیس نے نجر کے قتل کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے لیکن اگست کی ایک رپورٹ میں پولیس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ
وہ اب تین ممکنہ مشتبہ افراد سے تفتیش کر رہے ہیں اور عوام کی مدد سے ممکنہ طور پر فرار ہونے والی ایک گاڑی کی تفصیل جاری کی ہے۔
1 تبصرہ