September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
بندروں کی کھوپڑیوں کی اسمگلنگ
بندر کی کھوپڑی

بندروں کی کھوپڑیوں کی اسمگلنگ

منشیات، اسلحہ اور انسانوں کے بعد’’ بندروں کی کھوپڑیوں کی ٹریفکنگ‘‘ سے

سالانہ 21 بلین ڈالر کمائی ہوتی ہے

ویب اسٹوری رپورٹ : روبینہ یاسمین

انکشاف کے ساتھ ساتھ ہم آپ کو ایک رازدار دنیا کی داستان بھی پیش کر رہے ہیں جو اسمگلنگ کے معاملات سے جڑی ہے، جہاں سالانہ 8.5 سے 21.5 بلین ڈالر کی کمائی ہو رہی ہے ۔

پیرس کے چارلس ڈی گوالے ائیرپورٹ کے کسٹم حکام کے انکشاف نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، انہوں نے ائیرپورٹ سے بندروں کی سیکڑوں کھوپڑیاں پکڑی ہیں۔ ان کھوپڑیوں میں امریکا بھجوایا جانے والا مال بھی شامل ہے

پیرس کے سب سے بڑے ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم ایجنٹس نے بتایا کہ انہوں نے مئی سے دسمبر 2022 کے درمیان392 پوسٹڈ پیکجز (بھیجے جانے والے سامان ) پکڑے ہیں ۔ ’’ان پوسٹڈ پیکجز میں بندروں کی کھوپڑیاں موجود تھیں جنہیں امریکا بھجوایا جارہا تھا ‘‘۔ ’’

اسلحہ، منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ کے بعد ان اشیاء کی اسمگلنگ سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار ہے۔ اس کام سے سالانہ 8.5 سے 21.5 بلین ڈالرز کمائے جاتے ہیں ۔

پیرس کسٹم حکام کا انکشاف ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ کس طرح انتہائی سرگرم اور چوکس کسٹم حکام اس کاروبار کو روکنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جاپانی نوجوان کہاں گئے

کیا گُڑ واقعی آپ کی صحت کے لیے بہتر ہے؟

پیرس کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ، انہوں نےگزشتہ سال کے آخری 7 مہینوں سےاب تک ائیرپورٹ سے ’’ بندروں کی 400 کھوپڑیاں پکڑی ہیں ‘‘۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ زیادہ تر پیکجز میں کھوپڑیاں، ہڈیاں اور دیگر اعضا بر آمد ہوئے تھے تاہم حکام نے قانونی طور پر قابل فروخت کسی بھی چیز کو قبضے میں نہیں لیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×