اب تک میکسیکو کے ساحلی شہر سیوڈیڈ میڈارو میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے
(ویب ڈیسک)
برطانوی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق اسپتال میں اب تک 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ حاد ثے میں زخمی ہونے والے39 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے
حادثہ میکسیکو کے ساحلی شہر سیوڈیڈ میڈارو میں پیش آیا جہاں سانٹا کروز چرچ کی چھت نیچے آگری
جس کے نتیجے میں یہ واقع رونما ہوا
میکسیکو پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے کے وقت چرچ میں ایک تقریب جاری تھی
جس میں 100 افراد نے شرکت کی تھی
مقامی افرادکی مددسے اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیو کا عمل شروع کیا
ملبے تلے دبے تمام افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے درجنوں افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے
: یہ بھی پڑھیں
ضلع مستونگ میں دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان
فرانسں کے دارالحکومت پیرس میں کھٹملوں کے حملے