November 5, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بالاکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

(ویب ڈیسک)

بالاکوٹ: آج 8 اکتوبر کے قیامت خیز زلزلہ کی 18ویں برسی منائی جارہی یے تو دوسری جانب

بالاکوٹ اور گردونواح میں گزشہ شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت سے درودیوار ہل گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد، باغ راولا کوٹ

نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی تھی، 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ 7.6 ریکٹر سکیل کی شدت کا تھا

جس سے 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے، 33 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3 لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں

یاد رہے کہ 15ستمبر 2023کو خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 جبکہ زلزلے کی گہرائی 83 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی تھی

زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا

علاوہ ازیں 5اکتوبر 2023کو گلگت، چلاس اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے

تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×