اسرائیلی فوج کیلئے مزید فوجی ساز و سامان
لڑاکا طیارے، ہتھیار اور گولہ بارود بھی اسرائیل بھیج رہے ہیں، امر یکی وزیر دفاع
(ویب ڈیسک)
واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنےکااعلان کردیاہے
بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز بھی شامل ہیں
اس کے علاوہ اسرائیل کی فضائی مدد کے لئے امریکی ائیر فورس کے ایف 15، ایف 16، ایف 35 اور اے 10 لڑاکا طیارے بھی بھیجے جا رہے ہیں
ہتھیار اور گولہ بارود بھی اسرائیل بھیج رہے ہیں، امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑے کو اسرائیل کی طرف روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں
امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ اسرائیل کے ذریعے علاقے میں اپنی طاقت اور اثر ورسوخ بڑھائے گی
اسرائیل کو امریکی سکیورٹی امداد کی فراہمی آج سے شروع ہو جائے گی
امریکا کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کے اعلان پر
حماس نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف ’جارحیت‘ قرار دیدیا
حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کی مدد اور امریکی بحریہ کی کمک بھی پست اسرائیلی فوج کے حوصلے بلند نہیں کر سکے گی

: یہ بھی پڑ ھیں
آپریشن الاقصیٰ فلڈ اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی یر غمال
افغانستان میں زلزلہ: مرنے والوں کی تعداد 2300 سے زائد ہوگئی
چینی نوجوان ملازمت کیوں چھوڑ رہے ہیں
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے چا چکے ہیں
حماس کے حملوں میں اب تک 1 افسر اور 50 فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک
جبکہ 22 سو سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنا لیے گئے ہیں۔




