September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
سے پریشان ہےJokersفرانس چھوٹے

سے پریشان ہےJokersفرانس چھوٹے

فرانس نے ہوائی اڈوں، سیاحتی مقامات پر جھوٹی دھمکیوں اور بم کی کےافواہوں کے پیچھےچھوٹے

جوکروں کے ملوث ہونے کی بنا پر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا

رپورٹ : روبینہ یاسمین

پیرس: فرانس گزشتہ چند دنوں سے افرا تفری کا شکار ہے، ایسے میں جھوٹی افواہوں اور انتباہات نے حکومت

کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے

اے ایف پی کی خبر کے مطابق، فرانس کے وزیر انصاف نے بدھ کے روز ان لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا

عزم کیا ہے جنہوں نے ہوائی اڈوں اور سیاحتی مقامات پر افراتفری پھیلانے والے جھوٹے بم انتباہات کے پیچھے

پیرس کے قریب للی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوس اور بیواس کے ہوائی اڈوں سے انخلاء شروع کروایا

بدھ کے روز فرانس کے پیرس کے قریب للی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور بیواس میں موصول ہونے والی

ای میل ’’حملے کے خطرات‘‘ اور لاوارث سامان کے خوف کے پیش نظر چھ ہوائی اڈوں کو خالی کرایا گیا

تاہم گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شام تک تمام ہوائی اڈوں پر حالات معمول پر آ گئے

وزیر انصاف ایرک ڈوپونڈ مورٹی نے کہا کہ جھوٹے انتباہات کے پیچھے ’’چھوٹے جوکرز‘‘ کو تلاش کیا جائے گا

اور انہیں سزا بھی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ نابالغ ہیں تو “وہ ڈھونڈ نکالے جائیں گے، انہیں

سزا ضرور دی جائے گی

اور ان کے والدین کو نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی

پیلس آف ورسائی، جو پیرس سے بالکل باہر ہے اور یہ جگہ سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز بھی ہے

اس جگہ کو ہفتہ کے بعد سے تیسری بار بم ڈسپوزل ٹیموں کو جگہ کی جانچ کے لیے خالی کرانا پڑا

سے پریشان ہےJokersفرانس چھوٹے

: یہ بھی پڑ ھیں

فرانس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

فرانسں کے دارالحکومت پیرس میں کھٹملوں کے حملے

فرانس کا نائجر کے ساتھ فوجی تعاون ختم کی دہشت

Jokerاسکاٹ لینڈ کے گاؤں میں

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے اور جمعے کو شمالی شہر عراس

کے ایک اسکول میں ایک استاد کو دولت اسلامیہ گروپ سے وفاداری کا دعویٰ کرنے والے شخص کی جانب

سے چھرا گھونپنے کے بعد سے فرانس ہائی الرٹ پر ہے

پیر کو بم کی اطلاع کی وجہ سے اسکول کو خالی کرا لیا گیا تھا، جبکہ لوور میوزیم کو بھی

بم کے خطرےکے پیش نظر ہفتے کے روز خالی کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×