September 20, 2025
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
مال بے کمال نے ملک کو کیسے نچوڑا

مال بے کمال نے ملک کو کیسے نچوڑا

سامنے آئیں ہیں کئی کرپشن کہانیاں، جس میں فرحت شہزادی العروف ’’فرح گوگی‘‘ کے مال بے کمال نے ملک کو کیسے نچوڑا؟

مانیٹرنگ ڈیسک
پاکستان: تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کےخاتمے کا نعرہ لگاکر جس طرح کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے اس کی نمایاں مثال شہزادی المعروف فرح گوگی ہے. باوثوق ذرائع فرح گوگی کے کرپشن کا سراغ لگانے پر مامور ہیں۔ اس معاملے میں کرپشن کے ایسے ہوش ربا معاملات کا پتا چلایا ہے جو ایک عام پاکستانی کے لئے انتہا ئی صدمے کا باعث پے۔

سب سے پہلے وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا خیال رکھوں گا

یہ وہ وعدہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن میں کامیابی کے بعد قوم سے خطاب میں کیا تھا۔ اپنے بےشمار کیے گئے وعدوں کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی اپنا یہ وعدہ بھی پورا نہیں کرسکے۔

فرحت شہزادی بالمعروف فرح گوگی جو کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زوجہ محترمہ اور ملک کی سابق خاتون اول کی بہت قریبی دوست کی کرپشن کہانیاں سامنے آگئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں کی گئی فرح گوگی کی کرپشن کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

مال بے کمال نے ملک کو کیسے نچوڑا

لوٹ مار کی تفصیلات

باوثوق ذرائع نے لوٹ مار کی تفصیلا ت سے متعلق وضاحت میں کہا کہ، سب سے پہلے بات کرتے ہیں سال 2020 کی جس میں انھوں نے بہاولپور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں کئی سو ایکڑ اراضی فراڈ کرکے حاصل کی۔ اور پھر یہاں سے سلسلہ شروع ہوگیا۔ سال 2021 میں فرح گوگی نے لاہور میں بحریہ ٹاؤن اور گلبرگ جیسے پوش علاقوں میں پراپرٹی خریدی جہاں ایک پلاٹ کی قیمت کم از کم چھ سے سات کروڑ روپے ہے۔

ان بیش قیمت پلاٹس کے علاوہ انھوں نے لاہور میں ہی 15 کنال کا ایک فارم ہاؤس بھی خریدا۔

پاکستان کا دارالحکومت بھی ان کی پہنچ سے دور نہ رہا اور سیکٹر ایف 7، بلیو ایریا اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں جگہ خریدی۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں قبضہ کرنے کے بعد فرح گوگی نے رشوت اور لوٹ مار سے کمائے پیسوں سے دبئی میں بھی پراپرٹی خریدی۔ لگتا ہے دبئی میں پراپرٹی خریدنے کا مقصد یہی تھا کہ جب ان کے کارنامے منظر عام پر آئیں تو ان کے پاس بیرون ملک چھپنے کا کوئی ٹھکانہ ہو۔

کرپشن کے مال سمیٹنے کا خلاصہ

فرح گوگی نے کس طرح کرپشن کر کے اتنا مال سمیٹا؟ باوثوق ذرائع نے اس کا خلاصہ کچھ یوں کیا، کہا جاتا ہے کہ عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلی دلوانے میں فرح گوگی نے بہت اہم کردار ادا کیا اور پھر عثمان بزدار کے دور میں انہوں نے پنجاب میں کئی اہم اور طاقتور عہدوں پر بھرتیاں کروائیں

اور ان بھرتیوں کے عوض انہوں نے معاوضہ بھی حاصل کیا۔ یہی نہیں کچھ آڈیو لیکس بھی منظر عام پر آئیں جن میں وہ بزنس ٹائیکون ریاض ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی سے پروجیکٹ سائیٹ سے تالے ہٹوانے اور ملک ریاض کے خلاف رپورٹ واپس لینے کے عوض چیئرمین پی ٹی آئی جو اس وقت کے وزیراعظم تھے کی زوجہ کے لیے ہیرے کی انگوٹھی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اس بات میں پھر کوئی شک نہیں رہتا کہ لاہور اور اسلام آباد بحریہ ٹاؤن میں پلاٹس کی ملکیت کی کڑیاں بھی اسی سے ملتی نظر آتی ہیں ملک ریاض سے ملاقات سے پہلے فرح گوگی کے اثاثوں کی مالیت تقریبا 10 ارب تھی جو کہ ملک ریاض سے ملاقات کے بعد 20 سے 25 ارب روپے ہو گئی تھی۔
چیئرمین پی ٹی ائی کے ایک اور وعدے کے مطابق، وہ ایک ایسا پاکستان بنانا چاہتے تھے جہاں انسان کو انسان سمجھا جائے اور سب کو ان کے حقوق کا شعور ہوگا جہاں بڑے سے بڑا شخص بھی قانون کے آگے ایک عام آدمی کے برابر ہوگا لیکن یہ وعدہ بھی وہ وفا نہ کر سکے۔

: یہ بھی پڑ ھیں

واقع سکرنڈ: ریاست مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

فرح گوگی اور ان جیسے کئی کرداروں کی ہیر پھیر اور لوٹ مار میں چیئرمین پی ٹی ائی نے نہ صرف ان کا ساتھ دیا بلکہ ان کو تحفظ بھی فراہم کیا پاکستان میں آئے دن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتساب کی بات تو ہوتی ہے لیکن غور فکر یہ بات بھی ہونی چاہیے کہ فرح گوگی جیسے کرداروں کا احتساب کب اور کون کرے گا۔

فرح گوگی اور ان جیسے کئی کرداروں کی ہیر پھیر اور

لوٹ مار میں چیئرمین پی ٹی ائی نے نہ صرف ان کا

ساتھ دیا بلکہ ان کو تحفظ بھی فراہم کیا پاکستان میں

آئے دن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے احتساب

کی بات تو ہوتی ہے لیکن غور فکر کی بات یہ بھی ہے

کہ فرح گوگی جیسے کرداروں کا احتساب کب

اور کون کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×